Print this page

صوبائی رہنما فداعباس لاڑک کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ضلع شکارپور کی شوریٰ کا اجلاس

06 May 2024

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کا ضلعی شوریٰ اجلاس صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک کی زیر صدارت مرکزی  امام بارگاہ کربلا معلی شکارپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی کابینہ و یونٹس اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی صدر نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی  سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک نے یونٹس کی فعالیت اور ملت کو منظم کرنے کے امور پر گفتگو کی، اراکین شوریٰ نے بھی اپنی آراء و تجاویز پیش کی اور یونٹ اور تحصیل میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور کپڑے تقسیم کیئے گئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree