Print this page

مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ، شیعہ علما کونسل ،مرکزی انجمن آل عباس کی جانب سے حسن نصراللہ کی شہادت پر احتجاجی ریلی

04 October 2024

وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ، شیعہ علما کونسل ،مرکزی انجمن آ ل عباس کے زیر اھتمام شہادت سید مقاومت سید حسن نصر اللہ پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ ایوان حسین سے نکالی گی جو تحصیل روڈ سے ھوتی ھوئی پریس کلب اوکاڑہ پہنچی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید انوار زیدی ،جنرل سیکریٹری ضلع اوکاڑہ سید ابوذر ایڈووکیٹ ،مرکزی انجمن خدام آ ل عباء کے سید کوثر رضوی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ سید فخر سبزواری نے کی۔

 پریس کلب کے سامنے مظایرین سے سید انوار زیدی سید غضنفر نقوی سید فخر سبزواری نے خطاب کرتے ھوے سید مقاومت کی شہادت کو امریکہ اور اسراہیل کی نابودی اور اور دنیا بھر کی تحریکوں کے لیے نئی توانائی قرار دیا.

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree