Print this page

شیخوپورہ، صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ تکفیری ناصبی شرپسندوں کے حملے میں زخمی مومنین کی عیادت

26 June 2024

وحدت نیوز(شیخوپورہ)ضلع شیخوپورہ کے گاؤن کرکلے میں چند دن قبل امام بارگاہ پر شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کی غرض سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کا اایم ڈبلیوایم اعلی سطح تنظیمی وفد کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ کا دورہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ ،سید فخر حسنین رضوی ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ،ضلع شیخورہ کے عزاداری ونگ کے صدر جناب سید غضنفر عباس بخاری صاحب بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔صوبائی صدر نے سب سے پہلے اپنے وفد کے ہمراہ  شر پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے لے مومنین عزاداروں کی عیادت کی اور زخمیوں کے عزیز واقارب سے ملے ۔

صوبائی صدر نے کہا کہ دشمن چاہیئے جتنے حربے استعمال کر لے ہم عزاداری سید الشہداء سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ یہ شیعہ و سنی کی جنگ نہیں بلکہ امریکہ اسرائیل کے آلہ کار محرم سے پہلے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے بجائے امن برقرار کرنے کے دشمن کے ان سہولت کاروں کو روکے ۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے یہ کوئی رسم نہیں بلکہ عزاداری سید الشہداء عبادت ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree