Print this page

ایم ڈبلیوایم سیکریٹریٹ لاہور میں امام خمینی ؒ کی برسی اور شہید ابراھیم رئیسی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

13 June 2024

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی برسی اور شہید رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت کے سلسلے میں  ایک پروقار تقریب کا انعقاد ۔ تقریب سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی ،حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی صدر ذاکرین خطباء ونگ اور جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کیا ۔ صوبائی اور ضلعی کارکنان کی شرکت ۔ مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کی برکات اور اس کے اثرات ،حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree