Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ سید علی اکبرکاظمی کا لاہور کے مختلف یونٹس کا دورہ

01 June 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدرعلامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا ،علامہ اقبال ٹاون ، کھاڑک ، بھپتیاں اور نیلم بلاک شامل تھے ۔ بھپتیاں اور واشنگ لائن میں 18 جیٹھ (ہندی سال کے حساب سے عاشورہ محرم الحرام )کی مناسبت مجالس عزاء سے خطابات بھی کیے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں کے وزٹ میں ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ، ضلعی سنیئرنائب صدر، سید فخر حسنین رضوی صدر عزاداری ونگ لاہور ، برادر نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن ، سید یاسر زیدی صدر اقبال ٹاون ، صدر نیاز بیگ یونٹ ،رانا کاظم ضلعی صدر لاہور کے علاوہ علامہ اقبال ٹاون کے کابینہ کے معزز اراکین بھی صوبائی صدر کے اس وزٹ میں ہمراہ تھے ۔ اس وزٹ میں نیاز بیگ یونٹ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور صوبائی صدر نے نیاز بیگ یونٹ کے صدر سے حلف بھی لیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree