Print this page

جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم پنجاب سید حسن کاظمی کی جانب سے آئی او لاہور ریجن کے نومنتخب ناظم سید نسیم عباس کاظمی کے انتخاب کا خیر مقدم

30 April 2024

وحدت نیوز(لاہور) سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی طرف سے آئی او لاہور ریجن کے ناظم سید نسیم عباس کاظمی کے انتخاب کا خیر مقدم ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برادر نسیم عباس کاظمی کو آئی او لاہور ریجن کے ناظم منتخب ہونے پر امامیہ آرگنائزیشن کے تمام معزز ممبران کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں  اور نسیم عباس کاظمی نومنتخب ریجنل ناظم کی صحت و سلامتی اور کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی طور پر دعا گو ہیں ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کہنا تھا کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ایک الہی تنظیم ہے جو اپنے الہیٰ اہداف کے حصول کیلئے مصروف عمل ہے، اور یہ سفر کامیابی سے جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نسیم عباس کاظمی صاحب  اپنی الہی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔ان شاءاللہ ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree