جوان خود کو حرم سیدہ زینب کے دفاع کے لئے ہر لمحہ تیار رکھیں ، علامہ اعجاز حسین بہشتی

22 July 2013

وحدت نیوز (کراچی)  نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے حرم پیغمبر اکرم (ص) پر حملوں کے مترادف ہے۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں، عالم اسلام سراپا احتجاج بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر محمد عابدی، علامہ علی انور جعفری و دیگر نے خراسان روڈ تا سی بریز چوک تک منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی بعنوان ’’ لبیک یا زینب (س) ریلی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احتجاجی ریلی کا اہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر پر ہونے والے حملے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی و ماتمی جلوس میں ہزاروں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی و ماتمی جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری جان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر قربان ہو، لبیک یا رسول اللہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب، مردہ باد امریکہ، اسرائیل منظور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے کھلے دشمن ہیں جو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے اور ان پر حملے کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ چاہتا ہے کہ کسی طرح پوری دنیا کو فرقہ واریت کی لعنت میں دھکیل دیا جائے اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام تر شیطانی ایجنڈوں اور مکر و فریب کا بنیادی مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تحظ فراہم کرنا ہے اور مسلم امہ کو منتشر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملوں میں امریکی اور صیہونی دہشت گرد براہ راست ملوث ہیں، امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل کو سنگین جرائم کے ارتکاب پر معاف نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گرد عناصر صحابہ کرام، ازواج رسول اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کے مزارات کو منہدم کریں اور دنیا خاموش تماشائی بنی رہے بلکہ اب وقت ہے کہ مسلم امہ اٹھ کھڑی ہو اور اسلام کے مقدسات اور شعار کی حفاظت کے لئے سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ علامہ بہشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کی توہین پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنے ازلی دشمن امریکہ اور اسرائیل کو اس اہانت کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

احتجاجی و ماتمی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی کا کہنا تھا کہ اگر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مراکز امریکی سفارتخانوں کا گھیراو کریں گے۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی اور مولانا دیدار علی جلبانی نے کہا کہ نواسی رسول اکرم (ص) جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے تحفظ کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روز بروز دہشت گردی عروج پر پہنچ رہی ہے جس کا واحد علاج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے تاہم حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے۔ اس موقع پر شرکائے احتجاجی ریلی نے لبیک یا رسول للہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب اور لبیک یا نصر اللہ کے نعرے بلند کئے اور ریلی کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree