Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی جانب سے 200 ضرورتمند افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم

18 October 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد) موسم سرما کے آغاز کے سلسلے میں ضرورت مند افراد میں 200 سوئیٹر اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ روز افزوں مہنگائی غربت اور افلاس کے سبب لوگوں کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دس کروڑ سے زائد شہری خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ ایسے میں موسم سرما کے سوئیٹر اور گرم ملبوسات کا خریدنا غریبوں کے لئے تقریبا ناممکن ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اور منتخب نمائندے عوام کے مسائل اور مشکلات سے مکمل طور پر لا تعلق ہو کر اپنے ذاتی مفادات اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ جبکہ غربت اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ پاکستان ایک عوامی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے عوام کے غم اور غصہ کو اگر بروقت نہیں سمجھا گیا تو یہ لاوا ایک دن ضرور پھٹے گا اور عیش و عشرت میں غرق حکمران اس کا نشانہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو اپنے پڑوس میں موجود غریب اور مفلس لوگوں کا سہارا بننا چاہئے۔ اس موقع پر تقریب سے مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا منور حسین سولنگی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت  کے ضلعی رہنما مولانا ارشاد علی سولنگی نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree