Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

11 February 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مستضعفین جہاں کی امید اور مظلوموں کی توانا آواز انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی عالم اسلام کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتا ہوں اور مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج انقلاب اسلامی اپنی 44 بہاریں دیکھ چکا ہے، ہر گذرتے سال اس انقلاب کی جڑیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی چلی جارہی ہیں۔ یہی انقلاب ہے جو آج پوری دنیا مظلوموں اور محروموں کی واحد امید اور پناہ گاہ ہے۔ انشاءاللہ یہ اسلامی انقلاب امام خامنہ ای کی زیر قیادت جلد انقلاب امام مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالیٰ فوجہ الشریف سے متصل ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree