Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی ودیگرایم ڈبلیوایم قائدین کی شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

22 February 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے وفد کے ہمراہ شہید علامہ حسن ترابی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور گزشتہ دنوں روڈ حادثے میں شہید ہونے والے زین ترابی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید زین ترابی کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزندان سے اظہارِ افسوس کیا۔

 اس تعزیتی ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے شہید زین ترابی کی ناگہانی شہادت کو ملتِ تشیع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ شہداء کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree