Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما حاجی مشتاق حسین ورک کے انتقال پر علامہ راجہ ناصرعباس و دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

25 October 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما حاجی مشتاق حسین ورک مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی و دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی دفتر سےلواحقین کے نام جاری تعزیتی پیغام میں قائدین نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے کابینہ کے رکن حاجی مشتاق ورک کے انتقال  پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حاجی مشتاق حسین ورک مرحوم نے پیرانا سالی میں بھی مکتب اہل بیتؑ کی خدمت کا سفر جاری رکھا ، دعا گو ہوں کہ خداوندمتعال بحق محمدﷺ وآل محمد ؑمرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree