Print this page

سید ھاشم صفی الدین کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلے میں مزید تقویت کا باعث بنے گی،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

24 October 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایکس x اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے نڈر رہنما سید ھاشم صفی الدین  کی پرسوز شہادت پر امام زمانہ عجل اللّٰہ تعالیٰ فرجہ شریف،رہبر معظم آیت اللّہ العظمیٰ خامنہ ائ حفظہ اللّٰہ،مظلومین جہان،حزب اللہ کے مجاہدین اور شہدا کے لواحقین  کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے قیمتی خون سے ان شاءاللہ فلسطين کی آزادی کے چراغ روشن ہوں گے۔ شہادت ایک بہترین انتخاب ہے جو چنے ہوئے لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔سید ھاشم صفی الدین کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلے میں مزید تقویت کا باعث بنے گی۔ ان شاءاللہ

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree