Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نکالی گئی ریلی پرکراچی میں پولیس اور رینجرزکی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت

30 September 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نکالی گئی ریلی پرکراچی میں پولیس اور رینجرزکی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت ۔

انہوںنے کہا کہ نہتے پر امن شرکاء پر سندھ پولیس کی جارحیت امریکہ و اسرائیل کی غلامی کا ثبوت ہے۔

عالم اسلام کے ہیرو شہید راہ قدس سے محبت کرنے والوں پر تشدد کر کے سندھ حکومت نے ثابت کیا کہ ان کے آقا امریکہ و اسرائیل ہے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں آمروں سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

وطن عزیز کا بچہ بچہ فلسطین، لبنان،یمن کے مجاہدین اور مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree