Print this page

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد، لاہور اور کرک میں عوامی اجتماعات کا اعلان

05 September 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے شرکت کی۔

اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، رؤف حسن ودیگر اپوزیشن قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئندہ آنے والے دنوں میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن قائدین نے کہا کہ ہم پورے ملک میں نکل رہے ہیں، انشاءاللہ 8ستمبر کو اسلام آباد، 12 ستمبر کو کرک اور 22 ستمبر کو لاہور میں بڑے عوامی جلسے منعقد ہوںگےجبکہ ملک بھرمیں وکلاء کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائےگا۔

اگر حکومت یا انتظامیہ نے ان جلسوں کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم تب بھی بزورقوت ان اجتماعات کے انعقادکویقینی بنائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree