Print this page

ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین کی وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ سے ملاقات

01 September 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کا ایم این اے نسیم علی شاہ صاحب کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ صاحب سے انکے آفس میں ملاقات۔

ملاقات میں کوہاٹ ٹو پارہ چنار ریلوے لائن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ کوہاٹ سے خرلاچی براستہ پارہ چنار 192 کلومیٹر کی نئی ریلوے لائن کیلئے بجٹ 25-2024 میں فنڈز رکھ لیئے گئے-

یہ لائن کوئلے کی ترسیل کیلئے 573 کلومیٹر طویل ازبکستان-افغانستان-پاکستان منصوبے کا حصّہ ہے- ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ یہ ریلوے منصوبہ تاشقند, کابل اور کوہاٹ کو آپس میں ملا دیگا-

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree