Print this page

مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کا حادثہ افسوس ناک، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں، علامہ سید احمداقبال رضوی

25 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اندوہناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت زائرین کی میتوں کو آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے،متاثرہ افراد و زخمیوں کی ہر ممکن اور بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree