Print this page

اولمپک مقابلوں میں ارشد ندیم کی کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

09 August 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس xاکاؤنٹ سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ اہم کامیابی ان کے غیر متزلزل جذبے، لگن اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کا اولمپک اعزاز حاصل کرنے کا شاندار سفر اس بات کی روشن مثال ہے کہ ایک ایسے نظام میں جو اکثر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں ناکام رہتا ہے اسکے باوجود پاکستانی جوان کیا شاندار کارنامے انجام دے سکتے ہیں، ان کی کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree