Print this page

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی کے فوری قیام کا اعلان

26 July 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراق جانے والے زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جائیں، پاکستان سے عراق جانے والے کچھ زائرین کو جعلی ویزوں کے اجراء اور عراق میں انہیں شدید قانونی مشکلات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جعل سازی کے اس عمل کو بلا تاخیر روکا جانا چاہئیے، زیارات کی آڑ میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، جن کی وجہ سے زائرین کرام کو مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو ضروری اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، کوئٹہ سے تفتان تک کے سفر کو محفوظ ترین بنانے اور دیگر مشکلات کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت سے بات کی جائے، زائرین کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات سیل تشکیل دیا جائے، تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس کی تعمیر کے لیے پلاننگ کمیشن سے گفت و شنید انتہائی ضروری ہے، ایف سی اور متعلقہ وزارت کے ساتھ مل کر زائرین کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی جائیں، رویت ہلال کمیٹی کو مذید مضبوط اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مشاورتی عمل میں دیگر علاقے کے علماء کو بھی شامل کیا جائے، ایران اور دیگر ممالک جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی کے فوری قیام کا اعلان۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree