Print this page

فلسطینی علماء و مشائخ کے وفد کی وحدت ہاؤس لاہور آمد ، علامہ احمد اقبال رضوی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات

16 July 2023

وحدت نیوز(لاہور) فلسطینی وفد کی مجلس وحدت مسلمین لاہور سیکرٹریٹ میں آمد، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا اہلِ فلسطین کی استقامت پہ خراجِ تحسین!فلسطینی وفد نے ملت جعفریہ پاکستان کی فلسطین کاز کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفد میں سید حسین البرکہ سابق وزیر جوانان، شیخ ادیب یاسرجی صدر مجلس علماء فلسطین اور شیخ یوسف عباس سیکرٹری جنرل حق واپسی فلسطین مہم  شامل تھے۔وفد کی میزبانی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے راہنما صابر ابومریم نے کی۔ نشست میں مقامی علماء و عمائدین شریک تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree