عالم انسانیت اب کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انسانیت کے لا علاج درد کی دوا کرے، علامہ مقصودڈومکی

03 April 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع پر عقیدہ تمام مسلمانوں کے درمیان مسلمہ حقیقت ہے اسی لئے اھل سنت کے محدثین اور اکابر علماء کرام نے اپنی کتب حدیث میں حضرت امام مہدی ع کے لئے الگ باب قائم کئے اور باقاعدہ مستقل کتب تحریر کیں۔

انہوں نےکہا کہ اھل سنت کے علمائے علم کلام و علم عقائد نے امام مہدی ع پر ایمان کو اھل سنت کے مسلمہ عقائد میں بیان کیا ہے۔ امام مہدی ع ہمارے زمانے کے امام خلیفتہ اللہ اور حجت خدا ہیں ہم ان کی بیعت کرکے آپ کی اطاعت اور آپ کی نصرت کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عالمی وبا اور بدلتے عالمی حالات کسی بڑے حادثے کی خبر دے رہے ہیں اور عالم انسانیت اب کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انسانیت کے لا علاج درد کی دوا کرے۔ لہذا ہمیں مل کر حضرت امام زمانہ ع کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرنی چاہیے اور آپ کے ظہور کی زمینہ سازی کرنی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree