وہ معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا، جہاں غریب اور امیر کے درمیان قانون جدا ہو، علامہ مقصودڈومکی

17 June 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ طاقتور لوگوں کا احتساب اور قانون کی بالادستی ضروری ہے مگر یہ احتساب غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے جنہوں نے قومی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹاان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا از حدضروری ہے۔                    

انہوں نے کہا کہ وہ معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا، جہاں غریب اور امیر کے درمیان قانون جدا ہو، پاکستان میں قانون کی حکمرانی بے حد ضروری ہے۔ عوام توقع رکھتی ہے کہ حکومت سادگی اورکفایت شعاری کو اپناتے ہوئے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا سد باب کرے گی۔ ایوان صدر میں حال ہی میں جن شاہ خرچیوں کے اشتہارات دیئے گئے اس پر حیرت ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بیچنے والے،  لاکھوں روپے طوطوں اور پنجروں پر خرچ کریں گے، یہ ناقابل قبول اقدام ہے۔               

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن اور دھشت گردی دو بڑے مسائل ہیں مگر آج بھی کالعدم دھشت گرد جماعتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے،جو ملک میں نفرت اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اسی ہزار شہداء کے وارثوں اور پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ جنہوں نے ملک میں نفرت اوردھشت گردی کو فروغ دیا انہیں جیلوں میں بند کیا جائے اور دھشت گرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ آج حضرت قائداعظم ؒاورحکیم الامت حضرت علامہ اقبال ؒکے پاکستان کو دھشت گرد گروہوں اور نفرت اور تعصب کے علمبردار عناصر سے خطرہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree