The Latest

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن نقوی نے نجفیہ ہاسٹل میں نئے داخلہ لینے والے طلبا کے ساتھ ایک نشست رکھی۔اصفہان میں نئے آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ انہیں  درپیش مسائل میں رہنمائی کے لئے ہاسٹل میں موجود نمائندے کا بھی تعارف کروایا۔

اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر  سید محسن رضا نقوی صاحب نے نئے آنے والے طلبا کو مختلف موضوعات پر بریفنگ کیا۔آخر میں حاضرین کی طرف سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔ پروگرام کا اختتام مہمانوں کی تواضع اور دعای خیر سے  کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سوان گارڈن اسلام میں جماعت اسلامی پاکستان یونٹ کی جانب عید ملن پارٹی کا اہتمام ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شرکت ۔ جماعت اسلامی سواں گارڈن اسلام آباد کی طرف سے عید ملن پارٹی میں مولانا سید ظہیر عباس نقوی خطیب جامع مسجد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا ریور گارڈن اسلام آباد، محترم قاری محمد شریف ریور گارڈن اسلام آباد، نجیب نقوی  سیکریٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، یوسف حسنین نقوی صدر مجلس وحدت مسلمین زون-5 اسلام آباد کی شرکتمحترم ہما ایوب نے جماعت اسلامی کی جانب سے علاقے کی مساجد کے خطباء صاحبان کو خوش آمدید کہا ۔

وحدت نیوز(لاہور) دبئی ٹاؤن لاہور میں ایم ڈبلیوایم کے یونٹ کی تشکیل سید ارسلان بخاری یونٹ صدر منتخب، تقریب  میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم خان صاحب ، ضلعی رہنما مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب سید علمدار حسین زیدی ، ضلعی نائب صدر رانا کاظم علی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اقبال ٹاؤن کے صدر سید یاسر زیدی ، یونٹ نائب صدر اقبال ٹاؤن جناب سید معظم نقوی، سید علمدار زیدی سیکرٹری رابطہ ، سید قاسم رضوی جنرل سیکرٹری اقبال ٹاؤن ،سید اسد عباس نقوی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اقبال ٹاؤن نے شرکت کی ۔  سید ارسلان بخاری صاحب کو مجلس وحدت مسلمین یونٹ دبئی ٹاؤن لاہور کا  یونٹ صدر منتخب کر لیا گیا۔

وحدت نیوز(مشھدمقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام "پاکستان میں ملت تشیع کا سیاسی سفر اور اھداف"کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس سے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مدظلہ العالی نے خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں سیاسی تفکر کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو اس لئے بھیجا کہ وہ معاشرے میں عدل کا نفاذ کریں اور یہ کام عوام کے تعاون اور اشتراک کے بغیر ناممکن ہے اس لئے سیاسی سوچ ضروری ہے ۔

آپ نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ ہم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای جیسے بابصیرت' مدیر اور مدبر رھبر کے پیروکار ہیں جن کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر میدان میں شکست کا سامنا ہے اور ان شاءاللہ اسرائیل کا وجود بھی صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا ۔آپ نے پاکستان کے آئین پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وطن عزیز کا آئین اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کا آئین لبرل ڈیموکریسی کی نفی کرتا ہے اور زمین پر اقتدار اعلی اللہ تعالیٰ کی ذات کو سمجھتا ہے۔وطن عزیز پاکستان کے آئین کی صحیح پیروی کی جائے تو پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ امن وامان کے زیر سایہ مسالمت آمیز زندگی گزار سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید فرمایا ہمیں آئین کی پیروی کرتے ہوئے "ملت سازی "کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو مختلف بحرانوں سے نکالا جاسکے۔قائد وحدت کے خطاب سے پہلے مجلس وحدت مشہد مقدس کے سینئر رہنما حجۃالاسلام آقای عارف نے" بصیرت اور دشمن شناسی" کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے شہر علم و حکمت قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن نقوی نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ملاقات میں قائد وحدت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنی علمی صلاحیتوں کو بروئ کار لاتے ہوئے اپنے تبلیغی و فرھنگی فعالیتوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہمیں ان کی تربیت میں بھرپور قردار ادا کرنا چاہیےاس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو شعبہ اصفہان کے دورہ کی دعوت دینے کے ساتھ ان کی خدمت میں اصفہان کی مشہور اور مخصوص سوغات کا ہدیہ بھی پیش کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی شوری عمومی کا اجلاس بعنوان ,اسوہ شبیری تنظیمی و تربیتی اجلاس10، 11 ،12 مئی بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ھو گا ۔

اجلاس کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈوکیٹ نے وحدت نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر کے تمام اضلاع اور صوبے بشمول ریاست آزاد جموں و کشمیر شامل ھوں گے ۔اجلاس کے آخری روز حمایت مطلومین جہاں کانفرنس ھو گی ۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرارحسن علوی صاحب کو چیئرمین کنونشن مقرر کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے شہر ہرات مسجد میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفاک قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، واقعے میں دہشت گردوں کے حملے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع عالم دین شیخ جاوید کو ان کے بچوں اور سات افراد سمیت بے دردی سے شہید کر دیا گیا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ان شہداء میں 3 سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے جسے درندہ صفت دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردوں نے ہزارہ قبیلہ کو مدت سے تختہ مشق بنایا ہوا ہے، افغانستان حکومت سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان میں بسنے والے ہر شہری کو بلا تخصیص مذہب و مسلک مکمل تحفظ فراہم کرے، شیعہ بالخصوص ہزارہ قبائل کی منظم نسل کشی افغانستان کی تاریخ کا حصہ رہی ہے، موجودہ حکومت اس داغ کو دھونے میں اپنا کردار ادا کرے، میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

وحدت نیوز (لالیاں) چنیوٹ لالیاں یونٹ مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی،غلام عباس انصاری یونٹ صدر ایم ڈبلیو ایم منتخب ۔  مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ تحصیل لالیاں کے یونٹ احمد نگر کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر برادر خرم حسنین بخاری نے شرکت کی جس میں غلام عباس انصاری کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا برادر میثم نے مجلس وحدت مسلمین کی افادیت،ضرورت اور اہمیت پر دوستوں سے گفتگو کی۔

وحدت نیوز(لاہور) اقبال ٹاؤن بھوبتیاں میں یونٹ سازی کی تقریب حلف برداری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم خان صاحب ، ضلعی رہنما مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب سید علمدار حسین زیدی ، ضلعی نائب صدر رانا کاظم علی اور اقبال ٹاؤن ایم ڈبلیو ایم کے صدر سید یاسر زیدی ،یونٹ نائب صدر اقبال ٹاؤن جناب سید معظم نقوی نے شرکت کی ۔  سید ذر عباس صاحب کو مجلس وحدت مسلمین یونٹ بھوبتیاں کا  یونٹ صدر منتخب کر لیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے محض یکم مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان یا مزدوروں کے حق میں حکومتی بیانات سے اس پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کم نہیں ہوں گی بلکہ اس کے لیے انقلابی اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے، وطن عزیز کی معاشی بدحالی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ اضافے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، معاشی مشکلات سے تنگ دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خودسوزی جیسے المناک واقعات آئے دن سننے کو مل رہے ہیں اور سفید پوش افراد بھی خودکشیاں کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں حکومتی بے حسی افسوسناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتی ہوئی کہیں نظر نہیں آتی، سوائے کرپشن کرنے اور سیاسی رسی کشی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض زبانی دعووں اور دلفریب وعدوں سے عوام کی قسمت بدلی نہیں جا سکتی، اس کے لیے نیک نیتی، خلوص اور پوری لگن کے ساتھ عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کم سے کم اجرت میں برائے نام اضافہ کرکے عوامی مقبولیت کے خواب دیکھنا عوام اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے مطابق جو عام آدمی کا گھریلو بجٹ بنتا ہے اس کے مطابق اجرت ہونی چاہیئے، حکومت سو یونٹ سے کم بجلی کے استعمال کو مفت قرار اور کھانے پینے کی اشیاء پر مستقل ریلیف پیکج دے کر مزدور طبقے کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی کر سکتی ہے۔

Page 60 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree