The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراھیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تعزیت عرض کرتی ہے عظیم ایرانی ملت اورعظیم ایرانی حکومت کو اس سانحے پر جس کے نتیجے میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور انکے رفقاء جام شہادت نوش کرگئے۔اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران اللہ کے بارگاہ میں چلے گئے۔ یہ وہ شخصیات اور ہستیاں ہیں کہ جنہوں نے اپنے رب سے شہادت کی دعا کی تھی یہ شہادت طلب تھے اور شہادت انکی طلب میں تھی۔جو کردار اپنے دور صدارت میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے آدا کیا بالخصوص عالم اسلام کو اکھٹا کرنے, خطے کے استحکام کے لئے اسرائیل جیسے ناسور کے خلاف جس طرح قیام کیا عالمی استعماری قوتوں کو جس طرح بے نقاب کیا ہے یہ کردار بے سابقہ ہے ۔رہتی دنیا تک یہ کاوشیں جاری رہیں گی ۔ یہ مشن بولتا رہے گا۔
مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکی مرکزی کابینہ دکھ کی اس گھڑی میں عظیم ملت ایران کے ساتھ کھڑی ہے ۔شہداء اور انکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ راستہ جس پر یہ لوگ گامزن تھے۔جس کے نتیجے میں عالم اسلام کو مضبوط تر کیا گیا اور جس کے نتیجے میں اسلام دشمن انتہائی کمزور ہوگئے یہ راستہ ہمیشہ جاری رہے گا حتی کہ دنیا کے اوپر عالمی عدالت کا قیام عمل میں آجائے گا۔مجلس وحدت مسلمین مقام معظم رہبری انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای ،ایرانی ملت ، ایرانی حکومت ، اور دنیا بھرکے مظلوموں کی حمایت میں چلنے والے مزاحمتی تحریکوں کے سربراہان اور انکے ارکین ساتھ اظہار یکجہتی اور انکو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دکھ کے اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقائے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت نے پورے عالم اسلام کو غمزدہ کر دیا آج سے تین سال پہلے آقائے ابراہیم رئیسی امام ہشتم امام علی رضا علیہ سلام کی ولادت کے دن ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے اور تین سال بعد امام ہشتم علیہ سلام کی شب ولادت خداوند سبحان نے آپ کو شہادت کے درجے پر فائز کیا آپ خود خانوادہ سادات سے تعلق رکھنے والے ہیں اور اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے شہادت کے راستے پر آپ نے قدم رکھا ان شاء اللہ آپ آج امام رضا علیہ سلام کے مہمان ہیں اور امام ہشتم آپ کو اپنی پناہ میں لیں آپ کی زحمات قبول درگاہِ حق ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آقائے ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ کرنا یہ سب ہمارے لیے پیغام ہے کہ ایران و پاکستان دو ایسے اسلامی ممالک ہیں جو اسلام اور اسلامی اھداف کو آگے بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے میں تمام عالم اسلام بالخصوص رہبر عزیز من سید علی خامنہ ای حفظ اللہ اور بہادر ملتِ ایران کو اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ لاہور کا سہہ ماہی اجلاس لاہور مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین میں منعقد ہوا جسمیں مرکزی رہنماء حجةالاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب ۔ صوبائی صدر مولانا گلزار حسین فیاضی ۔ صوبائی جنرل سیکریٹری ۔ علامہ سید غلام عباس شیرازی ۔ سیکریٹری تبلیغات علامہ سید محمد بشیر رضوی اور سیکریٹری روابط مولانا مظہر حسین جعفری صاحب نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مولا امام رضاء ؑ کی آمد کے موقع پر کیک بہی کاٹا گیا اختتام پر جناب رائے ناصر صاحب کے مرحوم بھائی اور جناب سید حسین ذیدی صاحب کے مرحوم بھائی کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعاے خیر بھی کی گئی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی کوئٹہ محمد جواد طارق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلع کوئٹہ سٹی جنرل سیکریٹری حاجی غلام حسین اخلاقی مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے مجرموں کا تعاقب کر کے عوام کو پر امن ماحول دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قیام امن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی محمد جواد طارق نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندھی کی ہے ان پر اقدام ہوگا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی کو مولانا عبد الحق بلوچ کی کتاب تاریخ بلوچ اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس تقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اورخطباء علماء ونگ کے مرکزی صدر جناب سید حسن رضا ہمدانی نے سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی رہائش گاہ پر سید حسین زیدی سے ان مرحوم بھائی سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت پیش کی ۔سید اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر سید حسین زیدی سے تعزیت پیش کی اور سید حسن زیدی کی وفات کو خاندان کے لئے ایک المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور خانوادہ کے ہر فرد کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ سید حسن زیدی ایک بہت مخلص اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ مرحوم نے ہمیشہ خاندان کو جوڑے رکھا اور اپنی آخری سانس تک خاندان کے ہر فرد کا پرسان حال رہے ۔ ان کے فرزند بھی ماشاءاللہ حسن بھائی کے تربیت شدہ ہیں ۔ اور ان شاءاللہ وہ بھی اپنے چچا سید حسین زیدی صاحب سے ملکر خاندان کی روایات کو ملحوظ خاطر رکھیں گے ۔ان شاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے ہر فرد کی دعا ہے اللہ تعالیٰ بحق اہلبیت علیہم السلام سید حسن زیدی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سید حسین زیدی اور دیگر زیدی سادات کے افراد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ۔
وحدت نیوز (کراچی) پاکستان کا معاشی حب مسلسل کئی برسوں سے مسائل کا شکار ہے،ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا۔مختلف لوگ مسائل پر احتجاج کررہی ہے، پیپلز پارٹی 16 برس سے یہاں حکمرانی کررہی ہے،شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے،شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،ایف بی آر نے بتایا پورے پاکستان کا 50 فیصد کراچی سے ٹیکس حاصل کیا ،شہر کراچی پاکستان کا ماڈل سٹی بننا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہائوس کراچی میں علامہ حیات عباس نجفی ، سید احسن عباس، ناصرالحسینی آصف صفوی اور نوشاد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ پانی بجلی گیس کے لیے پریشان ہیں،گذشتہ چار ماہ میں 70 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائم جان سے گئے،کئی مقتولین اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے،ایک رائیڈر کو بھی اسٹریٹ کرائم میں قتل کیا گیا،کوئی حکومتی ذمہ دار ان کے گھروں داد رسی کو نہیں گئے،نااہل اور کرپٹ ترین حکومت سندھ پر مسلط ہے،سندھ ملک کا پسماندہ ترین صوبہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس میں پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے نام ہیں، شرجیل میمن سندھ کرپٹ ترین وزیر ہے ،ان کا نام دبئی لیکس سر فہرست ہے،ایک طرف صوبے کے لوگ احتجاج کررہے ہیں،مجلس وحدت مسلمین احتجاج کرتی ہے،میئر کراچی کیسے میئر بنے ہیں پوری دنیا واقف ہے،ان کو شہر کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے،بلاول بھٹو خود کہتے ہیں میرے گھر ٹینکر سے پانی سے آتا ہے ،یہ بات کہنےسے پہلے انہیں شرم آنی چاہے تھی،کے فور منصوبہ مسلسل تعطل کا شکار ہےکوئی پوچھنے والا نہیں۔
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ کے الیکٹرک ہے۔کے الیکٹرک کو شہریوں پر مسلط کیا گیا ہے ۔آج بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔اگر لوگوں کے گھروں میں۔ پانی نہیں آتا ہے ۔ٹینکر مافیا کہاں سے پانی لاتا ہے ۔پیپلز پارٹی نے کوئی ایک مسئلہ حل نہیں کیا ۔عوامی مسائل کہ خلاف کورنگی میں احتجاج کیا اب ضلع وسطی ، ضلع ملیر، ضلع شرقی ، میں بھی احتجاج کریں گے۔اگر مسائل حل نہیں ہو نگے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔شہریوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پرچھوڑا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنمااوراپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو جانی خطرات لاحق ہیں، گلگت بلتستان کے پچاس سے زائد طلبا سخت مشکلات میں ہیں، صوبائی حکومت جی بی طلبا کو ریسکیو کرنے اور فوری واپس بلانے کے لیے اقدامات کریں، صوبائی حکومت ثابت کرے کہ جی بی کے طلبا و طالبات لاورث نہیں، کسی قسم کی غفلت اور سستی کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری جی بی گورنمنٹ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کا کردار انتہائی غیرذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے،قوم پہ جب بھی آفت آتی ہے یا مظلومین کی حمایت کا پہلو ہو تو شہباز سپیڈ کو ریورس گیئر لگ جاتی ہے، کرغزستان کا جو میڈیکل کالج میدان جنگ بنا اسے وفاقی حکومت نے کیوں بلیک لسٹ سے نکالا تھا، کرغزستان سے پاکستانی طلبا اپنی جانیں بچانے ذاتی ٹکٹ کرکے جہاز پہ آ رہے ہیں جبکہ وفاق خاموش تماشائی ہے، انتہائی حساس نوعیت کے اس مسئلے کو کرغز حکومت کے سامنے اٹھا کر فوری حل نکالنا چاہیے،وفاقی حکومت کسی بھی ڈیزاسٹر یا چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔
وحدت نیوز(لاہور)ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین۔ ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کی زیر صدارت ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگز باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ منعقد ہورہی ہیں ۔ اور ان میٹنگز میں کوشش کی جاتی ہے کہ ضلعی کابینہ کے تمام معزز اراکین شریک ہوں ۔
الحمد للّٰہ ابھی تک منعقد ہونے والی تمام میٹنگز میں بھرپور کورم برقرار رہا ۔
آج کی اس میٹنگ میں مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ میٹنگ ایجنڈے کے مطابق برقرار رہی ۔ تمام ایشوز اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ کئی اہم امور بھی زیر غور آئے ۔
شوری عمومی کے اجلاس میں کی جانی والی تربیتی امور ۔ دورہ جات ، اور ورکشاپس کے حوالے مفصل گفتگو کی گئی ۔
جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ عبد الخالق اسدی رکن شوری عالی ، جناب ملک اقرار حسین علوی مرکزی صدر عزاداری ونگ ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب ، جناب آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی شعبہ جاتی کوآرڈینیٹر ، جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ضلعی صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ۔ جناب حیدر عباس حیدری ضلعی پولٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور جناب رانا کاظم نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب فضل کاظمی ضلعی مالیات سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور، علمدار حسین زیدی ضلعی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کے علاؤہ ٹاؤن صدور یونٹس صدور بھی اس ماہانہ میٹنگ میں شریک تھے ۔
کابینہ کی گذشتہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کابینہ کے معزز اراکین کی فعالیت کو سراہا گیا ۔
آنے والے دنوں میں ضلعی سطح پر دیئے گئے ٹاسک کو اچیو کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔
مدر ونگ اور مجلس وحدت کے دیگر ونگز کے درمیان مزید تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔
میٹنگ کے اختتام پر سید حسین زیدی کے مرحوم بھائی سید حسن زیدی ،صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی مرحوم بھائی رائے یاسر علی ، مرحوم سید کاظم نقوی ، مرحوم سید مجاہد نقوی ودیگر جملہ مرحومین کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی گئی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان(کمیشنز) کا مشاورتی اجلاس مولانا ظہیر کربلائی کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے وفد کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں شرکت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز کا مشترکہ اجلاس کمشنز کوآرڈینیٹر علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت کونسل کےمرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کمشنز کے بروقت اجلاس منعقد ہونے کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئےاور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک پاکستان میں اتحاد و حدت ، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے حوالہ سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنزبھر پور کردار ادا کریں گے۔
ہر دوماہ میں ایک بار تمام کمشنزاپنا اجلاس منعقد کریں گے ، تمام علماء کرام و مشائخ عظام اور ائمہ جمعہ و جماعت کو خطابات کے لیے علمی مواد بھیجا جائے گا تا کہ پورے ملک میں ہر نماز جمعہ کے منبر سے مشترکہ آواز بلند کی جاسکے۔ متفقہ طور پر چند قراردادیں پیش کی گئیںجس میں غزہ و رفح اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف اسرائیل اور انڈیا کی بھر پور مذمت کی گئی اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے او آئی سی اور تمام مسلم حکمرانوں کو متوجہ کیا گیاکہ ظلم اور بربریت پر امت مسلمہ آپ کے کردار کی طرف دیکھ رہی ہےاور عالمی انسانی حقو ق کے علمبردار اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر فلسطین کی نسل کشی کو رکوایا جائے۔
اجلاس میں پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اور فرقہ واریت اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستانی عوام کے اتحاد پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ملک میں امن و استحکام پر کام کرنے کے لیے حسب سابق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اجلاس میں گندم بحران کے حوالے سے کہا گیا کہ گندم بحران کو حل کر کے کسانوں کی بے چینی کو دورکیا جائے اور آئے دن مہنگائی اور روزمرہ اشیاءکی گرانی سے لوگ بے چین ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کریں۔
اجلاس میں ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، معاون کمیشن و ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، چیر مین مرکزی علماء کونسل، علامہ ظہیر کربلائی کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے وفد( جناب علامہ علی شیر انصاری ) کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں شرکت ،سید نثار علی ترمذی البصیرہ،مفتی عبدالباسط تحریک حرمت رسول ، اسراراحمد آفس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ گلزار فیاضی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور سید حسین زیدی سے ان کے مرحوم بھائی سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت پیش کی ۔ اس موقعہ پر صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید فصاحت علی بخاری ،ضلعی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب سید فخر حسنین رضوی ، ضلعی رہنما یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ اقبال ٹاؤن ضلع لاہور جناب سید یاسر زیدی بھی موجود تھے ۔
سب مسئولین نے سید حسین زیدی سے فردا فردا تعزیت کی اور ان بھائی سید حسن زیدی مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کی ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ گلزار فیاضی صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت نے کہا کہ جو بھی محبت اہلبیت علیہم السلام دل میں لیئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہوا وہ شہید ہے ۔ سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے تمام صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کا ان کے مرحوم بھائی کے لئے تعزیت کرنے اور دعائے مغفرت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔