The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام چودہویں سالانہ اجتماعی دعائے عرفہ و مجلس شہادت سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی میں انعقاد، تلاوت حدیث کسّا کی سعادت قاری حجت رضا نے حاصل کی، تلاوت دُعائے عرفہ کی سعادت مولانا قاری علی حسن شگری اور مولانا گلزارحسین شاہدی نے حاصل کی، جبکہ مولانا علی حسن شگری نے مصائب حضرت مسلم بن عقیل ؑ بیان کیئے، آخر میں معروف نوحہ خواں موسیٰ رضوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر مومنین ومومنات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین (دعا کمیٹی) لاہور کے زیر اہتمام دعائے عرفہ و مجلس عزاء بسلسلہ شہادت سفیرِحسین ع حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کا پروگرام 9 ذوالحج 16 جون بروز اتوار امام بارگاہ گلشنِ زہراء سلام اللّٰہ علیہا بھیکے وال موڑ وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا،دعائے عرفہ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے شہادت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ جناب وجاہت حسین جعفری صاحب نے امام زمانہ عجل اللہ فرج الشریف کی غیبت اور مومنین کا کردار کے موضوع پر خطاب کیا اور قاری عبد الباسط نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔

دعائے عرفہ کے پروگرام میں دعا کیمٹی کے انتظامی ممبران خصوصی طور پر برادر نقی مہدی ، اسد علی ، سید شعیب حیدر جعفری ، سید شعیب علی جعفری سیمت وہ تمام مومنین و مومنات کے شکر گزار ہیں جہنوں نے اس کار خیر میں کسی بھی حوالے سے تعاون کیا۔اللہ تعالیٰ آپ سب احباب کی کاوشوں کو قبول کرے اور آپ سب احباب کی حاجات کو پورا کرے۔الٰہی امین

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ماشاءاللہ ایک کامیاب کیمپ کا انعقاد جو ایک ٹیم کے ورک کا نتیجہ ہے اس میں الحمدللہ ساڑھے تین سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ اور ان کو ادویات فراہم کی گئی 50 سے زائد الٹرا ساؤنڈ اور 50 سے زائد ای سی جی بھی کیے گئے 40 مریضوں کی ہیپاٹائٹس سی کی کٹ استعمال کی گئی اس کے علاوہ خصوصی بات کہ بلڈ گروپنگ کے حوالے سے بھی کام کیا گیا اور 213 افراد کی فہرست الحمدللہ تیار ہو چکی ہے اگر ہم تمام افراد انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بننا پڑے گا ۔

قران کا ارشاد ہے خیر الناس من ینفع الناس تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے امید کرتے ہیں کہ وہ افراد جو درد دل رکھتے ہیں ائندہ ہمارے ساتھ مل کر اپنے علاقہ کے ان پسے ہوئے طبقات کی خدمت کریں گے بہت شکریہ اس میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات پیش کرنے والے ہر جوان کو میرا سلام  بالخصوص ائی ایس او کے جوانوں کو جنہوں نے پورا دن گرمی میں سخت مشقت کی لوگوں کو سہولیات فراہم کی اور یونٹ صدر صاحب نے ایک لمحے کے لیے بھی اپنی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہونے دیا اللہ تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کرنے کی سچی توفیق دے جزاک اللہ

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہا کہ عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جزبہ قربانی  اور اطاعت پروردگار کی جو مثال قائم وہ قیامت تک کے لیےمشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے۔

ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا عید قربان کے موقع پر فلسطین کے شہداء اور مظلومین کو ہر گز فراموش نہ کریں انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں عید سادگی سے منائیں خداوند سبحان سے دعا ہے کہ دنیا سے ظالمین کے خاتمے اور مظلومین کی فتح کو نزدیک کر دے اور امام مھدی علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے خوشیوں بھرے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے، تمام صاحبانِ استطاعت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں شہداء کے خاندانوں اور اپنے نادار عزیز و اقرباء کو ضرور شامل رکھیں۔

بالخصوص غزہ وکشمیر کے مظلومین کی نصرت و کامرانی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دعا گو ہوں خداوند متعال پوری قوم کو اپنے پیارے وطن کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ترقی واستحکام عطا فرمانے سمیت حقیقی معنوں میں عادل حکمران بھی نصیب فرمائے جو اس ملک کی خوشحالی کا باعث بنیں۔آمین یا اللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد)حج کے بابرکت موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں، حج عالم اسلام کا بھرپور اجتماع, شاندار مسلم امہ کی موجودگی کی حقیقت کا ترجمان ہے، دنیا بھر کے مسلمان رنگ و نسل،ملک و مسلک، طبقاتی و لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر لبيك اللهم لبيك کی صدا بلند کر رہے ہیں، عالمی طاغوتی و استعماری طاقتوں کے خلاف اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت ہے، حج محض عبادت نہیں بلکہ دشمنان اسلام کو اپنی بھرپور افرادی قوت اور عزم و حوصلہ دکھانے کا دن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی حمایت کے لیے ہمیں بطور مسلمان یکجا ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کے عوام اپنے داخلی معاملات میں یہود ونصاریٰ کی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں، مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو باوقار طرز زندگی اور اعلی فکر رکھتی ہے، ہمیں اپنے عمل و کردار سے ظاہر کرنا ہو گا کہ ہم ختمی مرتبت سردار الانبیاء حضرت محمد ص کے حقیقی پیروکار ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم مظلومین کے حامی اور ظالموں کے مخالف ہیں، عالم اسلام کو حج1445هـ‍ کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا عوام دشمن اقدام ہے۔ انتخابات میں مینڈیٹ نہ ملنے کا بدلہ عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر کے چکایا جا رہا ہے۔حکومت نے عوام کے ساتھ زیادتی کی جو مشق شروع کی تھی وہ بدترین ظلم میں تبدیل ہو چکی ہے۔

جن مسلط شدہ سیاست دانوں نے عوام کو دو سو یونٹ تک مفت بجلی دینے کا وعدہ کر کے اسے اپنے انتخابی منشور کے حصہ قرار دیا تھا آج وہی پوری ڈھٹائی کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔پاکستان کے عوام کی زندگی کو دانستہ طور پر اذیت کا شکار بنانے والے اس ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔مجلس وحدت مسلمین بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ عوامی غیض و غصب سے بچنے کے لیے اس فیصلے کو واپس لے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سات عشروں سے زیادہ عرصہ پر مشتمل مسئلہ ہے، فلسطینی و کشمیری مظلومین یہود و ہنود کے ظلم وبربریت کا شکار ہیں، ان وحشیانہ مظالم پر سب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسرائیل ایک ناسور کے طور پر عرب دنیا میں راسخ ہے، طوفان الاقصیٰ حملہ نہیں دفاع تھا، شیخ احمد یاسین کو غزہ میں اسرائیل نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا، عرصہ دراز سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کوئی نہیں بول رہا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مغلوب بنایا گیا ہے، آئیں امت مسلمہ اکٹھا ہو کر مشترکہ ازلی دشمن اسرائیل کا مقابلہ کریں، اس وقت حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی قیادت میں بربریت اور ظلم کی رجیم مسلط ہے، ہماری جنت اور جہنم کا فیصلہ غزہ کی بنیاد پر ہو گا، ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے لیکن اسرائیلی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت ہے، اگر جہاد کے وقت کوئی جہاد نہ کرے تو وہ منافق ہے، جو غزہ کے ساتھ نہیں وہ چلتی پھرتی لاش ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)ہر سال کی طرح امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے بی بی پاکدامن کے حرم کے قریب عزاداروں کے  3 روزہ سبیل کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سبیل کے آغاز پر علامہ ظہیر کربلائی نے دعا کرائی ۔ صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی سبیل حسینی پر شرکت سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت لاہور، فضل کاظمی ضلعی سیکرٹری مالیات ، حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،جناب مولانا شمس آفس سیکرٹری ضلع لاہور ، جناب علامہ سید مستحسن کاظمی ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور ، جناب رانا آصف ٹاؤن صدر شالیمار ٹاؤن ضلع لاہور ودیگران کی خصوصی شرکت8 /9/10 ذی الحجہ بی بی پاک دامن لاہور باہر سے آنے والے زائرین ،ماتمی اور نوحہ خوان عزاداروں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ہرسال سبیل کا اہتمام کرتی ہے ۔ ان تین دنوں میں لاکھوں زائرین ،عزادار بی بی پاکدامن لاہور کی زیارت کے لئے یہاں حاضری دیتے ہیں ۔

وحدت نیوز(مشھد مقدس)شھادت باقرالعلوم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے دفترمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس میں مجلس عزا اور ماتم داری.پروگرام سے پہلے مولانا ذیر احمد راضی کی والدہ کے لیے قرآن خوانی کی گئی.تلاوت قرآن کریم برادر حافظ عزیر نے کی.اسکے بعد زیارت عاشورا پڑھی گئی.پروگرام کے خطیب جناب حجۃالاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے سیرہ طیبہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی.اسکے بعد ماتمداری بھی ہوئی.

Page 45 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree