The Latest

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے  پیغام میں کہا کہ شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے موقع پر امام زمان عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو خاتون ہوتے ہوئے بھی مردوں سے ذیادہ صبر و تحمل استقامت و استقلال اور جرات و بہادری کو اپنائے ہوئے تھیں آپ نے جو کردار عاشورہ کے بعد ادا کیا وہ عقل انسانی کو حیران کیے ہوئے ہیں کہ آخر ایک تنہا خاتون کیسے اتنے اندوہناک مظالم کو نہ صرف برداشت کر رہی ہیں بلکہ قافلے کی تمام عورتوں اور بچوں کا بھی حوصلہ بنی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے کہا عقیلہ بنی ھاشم سلام اللہ علیھا کی عظمتوں کو ہمارا سلام جو اپنے وقت کے امام حضرت سجاد علیہ سلام کا سہارا بنیں اور ان کی محافظت فرماتی رہیں آج خواتین کے لیے اس شیر دل خاتون کی سیرت و کردار بہترین نمونہ عمل ہے دور حاضر کی یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ ہم خواتین کردار زینبی کی حامل ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سینیئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے صدر جناب پرویز شوکت صاحب کے انتقال پر بہت افسوس ہوا،پرویز شوکت صاحب روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے اور تقریبا نصف صدی سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے بے مثل جدوجہد کرتے رہے۔ آپ پر سوز آواز کے مالک اور مدح خواں اہلبیت تھے۔ شوکت پرویز کی رحلت پر پاکستان کی صحافی برادری سمیت خصوصاََ ان کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ خداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(چکوال) سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر ضلع چکوال کی خصوصی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ضلع چکوال کا وزٹ ۔ضلع چکوال کے یونٹ ڈھڈیال کے برادران نے جناب ایاز امیر امید وار برائے نیشنل اسمبلی اور جناب ناصر بھٹی امید وار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں جناب سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب مہمان خصوصی تھے ۔ سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ضلع چکوال اور ڈھڈیال کے مسئولین نے صوبائی صدر اور مہمانان گرامی کا پرتباک استقبال کیا ۔

 ایاز امیر امیدوار برائے نیشنل اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ۔ قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین کی شخصیت ہم سب کے لئے ایک آئیڈیل شخصیت ہیں ۔

انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سیاست کی ہے ۔وہ ایک اصول پسند ،نڈر اور بے باک لیڈر ہیں۔انہون نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی بات کی ہے ۔ اسی لئے وہ پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ اچھے نہیں لگتے ۔ وہ ایک قومی لیڈر ہیں ۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے وطن عزیز میں ایسے محب وطن اور مخلص دیندار اور اپنی بات پر قائم رہنے والے عالم باعمل موجود ہیں ۔ جناب ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آج ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ۔ اگر ہم اسی طرح سے ظالم کا مقابلہ کرتے رہے تو ان ان شاءاللہ چیت ہماری ہوگی ۔ ہم نے صرف عوام کو یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔

 اس کارنر میٹنگ میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جوکہ اس کارنر میٹنگ کے آخری خطیب تھے کہا کہ آج ہم یہاں پر اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم ملکر الیکشن 2024 ء چیتیں اور پاکستان مخالف قوتوں کو شکست دیں ۔ یہ الیکشن ہمارے لئے امتحان ہیں کہ ہم نے کس کا ساتھ دینا ۔ پاکستان کے حامی اور محب وطن کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجنا ہے یاکہ پاکستان کی مخالف قوتوں کو تقویت پہنچانی ہے ۔ نہیں ہوسکتا !! ایک آدمی اپنے آپ کو  محب وطن  بھی  کہتا ہو اور ظالم نظام کا ساتھ دے ! اگر ظلم سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو پاکستان کی خاطر ایاز امیر اور ناصر بھٹی جیسے وطن کے وفادار بیٹوں کو کامیاب کرنا ہوگا وہ اسی صورت ممکن ہے کہ آپ اپنا قیمتی ووٹ ان کو دین ۔ مجھے امید ہے چکوال کے غیور عوام 8 فروری کو انہیں ووٹ دیکر پاکستان کی خدمت کریں گے ۔ پاکستان زندہ باد ۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام ولادت با سعادت جناب سیدہ  فاطمہ سلام اللہ علیھا و امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے ایام کی مناسبت سے مرج البحرین کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب محترمہ عترت زہرا کاظمی صاحبہ نے کیا جس میں انہوں نے شان و مقام خاتون جنت اور ان کے پاکیزہ اور بے مثال کردار پر روشنی ڈالی اپنے خطاب میں مولائے متقیان امام علی علیہ سلام کے فضائل و مناقب اور دین اسلام کی ترویج و تبلیغ تحفظ اور دفاع کے لیے ان دونوں ملکوتی ہستیوں کی خدمات و قربانیوں کا بہترین انداز میں تذکرہ کیا ۔

کانفرنس میں تلاوت قرآن اور منقبت کا مقابلہ ہوا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اختتام پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر زہرا کاظمی نے مہمانان اور کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں جشن مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین  مولا علی علیہ اسلام کا بھر پورانعقاد کیا گیا جن میں یونیورسٹی ٹاون اسلام آباد ، علی پور اور روات یونٹ شامل ہے۔

 اڈیالہ یونٹ میں جشن کا اہتمام صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اسلام آباد وراولپنڈی محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر نادیہ ظفر صاحبہ  کی جانب سے کیا گیا ان محافل میں مولائے متقیان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے ولایت و مدافع ولایت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی خطاب صدر ایم ڈبلیو ایم سکھر محترمہ امبرین رضوی نے کیا  جس میں انہوں نے فضائل و کردار امام علی علیہ کو بیان کیا اور حماسہ فلسطین کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی ۔

کانفرنس میں  ایم ڈبلیو ایم سکھر کی کابینہ میں نئی شامل ہونے والی ممبران کی حلف برداری ہوئی سکھر کے مختلف یونٹس کے درمیان تقریری مقابلہ رکھا گیا ۔

روہڑی یونٹ کی بچیوں نے سلام فرماندہ ترانہ جبکہ مظلومین فلسطین کے عنوان پر ننھے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر قبلہ اول کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں اور ولایت کے دفاع کا عزم کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اہلیان بلاک 3 ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے حمایتی و افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس افتتاحی و حمایتی پروگرام میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 42 کوئٹہ Vعلامہ علی حسنین حسینی، اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 263 کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے خصوصی شرکت کی ۔

اہلیان بلاک 3 ہزارہ ٹاون نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں کی بھر پور انداز میں حمایت کی اور 8 فروری 2024ء کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی  پی بی 40 کوئٹہ || میں جناب سید عباس علی موسوی اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 262 کوئٹہ جعفر علی جعفری کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)جشن ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر لاہور میں مکتب اہلبیت علیہم السلام سے وابستہ شخصیات کی جانب سے جشن کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقعہ پر ممتاز شیعہ رہنما خواجہ میثم عباس،مرکزی جلوس لائسنس دار مولا علی احمد منیر قزلباش لاہور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن عباس ،عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب ودیگر نے خصوصی شرکت کی اور اجتماعی طور پرمولا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔

اس موقعہ پر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ مولا امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی ولایت کے ساتھ رکھا اللہ نے قرآن میں ارشاد فرمایا:يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللَّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الأَمْرِ مِنكُم آج اس کی ولادت باسعادت ہے جس کے بارے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے کہا انا مدینتہ العلم وعلی بابہا آج اس کی میلاد مسعود ہے جو باب علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے متحدہ اپوزیشن کے ترجمان جاوید منوا کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ہمراہ گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال بلخصوص گندم ایشو پر سرجوڑ لیے۔ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ ہم نے وزیراعلٰی پر بھی اتمام حجت کی ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں۔ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیے بغیر عوام کسی مذاکرات پر بیٹھنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق حکومت چاہے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن حالات کی سنگینی کا ادراک نہیں کر رہی ہے۔

 اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے بھی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس سخت سردی میں عوام کو مزید سڑکوں پر رکھنا مناسب نہیں ہے۔ ان کے مطالبات کے حل کے لیے تمام ذمہ داروں تک مل کر پیغام پہنچائیں گے اور مل کر جدوجہد کریں گے۔ ہم مل کر وفاق اور تمام ذمہ داروں سے اتمام حجت کریں گے۔ عوام ہماری ہے اور خطہ ہمارا ہے۔ وفاق میں سیاسی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکل پیش آ رہی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے ترجمان جاوید منوا نے کہا کہ 16 روپے اضافے کے بعد جو پیسے بنیں گے اس سے تو ایک ماہ کی بھی گندم نہیں بنتی۔ ساڑے نو ارب روپے کی سبسڈی کی رقم سے گندم پہلے ہی خریدی جاچکی ہے۔ 16 روپے اضافے کے بعد بھی تقریبا 6 ارب روپے جون تک کی گندم کے لیے درکار ہے۔ 16 روپے اضافہ کرکے جون تک ایک ارب بنتی ہے بقیہ رقم کے لیے پھر بھی وفاق کے آگے ہاتھ ہی پھیلانا ہے۔ اضافہ گرانٹ فراہم نہ ہوئی تو قیمتوں میں اضافے سے بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جب یہ سب کچھ ہے تو کیوں صوبائی حکومت اپنے آپ کو مشکل میں ڈال رہی ہے سمجھ سے بالا تر ہے۔ بریفنگ کے بعد گورنر نے گندم بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تمام ذمہ داروں سے رابطے اور کیس کو مضبوط انداز میں ٹیک اپ کرنے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی اور ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم کی سربراہی میں اپوزیشن ممبران جس میں ترجمان متحدہ اپوزیشن جاوید منوا اور چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار ورکس اینڈ پاور وزیر محمد سلیم شریک تھے۔ اپوزیشن ممبران نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو واضح کر دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ECC کے اجلاس میں قومی موقف پر زور دینے اور راہ حل کے حوالے سے تجاویز دیں۔

 اپوزیشن وفد نے کہا کہ ECC کے پیش کردہ سفارشات کے بعد گندم سو فی صد مقامی گندم فراہم ہوتی ہے تو قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوگا۔ مجموعی طور پر سولہ روپے کے اضافے سے پانچ ماہ میں مالیاتی اثر صرف سوا ارب پڑتا ہے جو کہ مہینے میں تقسیم کرے تو چند کروڑ روپے بنتے ہیں۔ مقامی گندم کی فراہمی کے بعد مالیاتی بوجھ میں 70 کروڑ کی مزید گنجائش جی بی حکومت کو ملے گی۔

اپوزیشن وفد نے وزیراعلٰی کو اتمام حجت کیا اور کہا کہ وفاق سے اس قضیے پر لڑنے کے لیے تیار اور آمادہ ہیں۔ ہم آپ کی حکومت گرانے کے لیے نہیں بلکہ عوامی ایشو کو حل کرانا چاہتے ہیں۔ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر فوری اقدام اٹھایا جائے چند روپوں کی عوام کو ٹہٹھرتی سردی میں سڑکوں میں رکھنا مناسب نہیں۔وفد نے عوامی کوارڈنیشن کمیٹی اور نگرسپریم کونسل کے موقف کو پہنچایا اور زور دیا کہ فی الفور قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں اور مذاکرات کا دروازہ کھول لیں۔

Page 92 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree