The Latest
وحدت نیوز(شکریال) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے وفد نے صوبائی صدر کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جناب راجہ اسد عباس سے ملاقات کی ، حالیہ انتخابات میں جیتنے پر ان کو مبارک باد پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے وفد کی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ حلقہ پی پی 18 راولپنڈی کے متفقہ امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جناب راجہ اسد عباس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں جیتنے پر مبارک باد پیش کی ۔
نمبردار راجہ اسد عباس حلقہ پی پی 18 سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے متفقہ امید وار تھے ۔ علاقے میں ان کا ایک بیت اچھا اثرورسوخ ہے وہ امام بارگاہ سکینہ (س) بنت الحسین علیہ السلام شکریال کے متولی اور علاقہ شکریال کے نمبردار بھی ہیں ، علاقے کی وہ معروف سیاسی اور مذہبی شخصیت ہیں ۔ راولپنڈی میں ان کی بڑی خدمات ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ان کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ایم پی اے راجہ اسد عباس نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی اراکین اور علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے ۔ اس ملاقات میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین۔ صوبہ پنجاب ،جناب سید اعوان علی شاہ ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی ، جناب ناصر عباس ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی ، جناب سجاد حسین ضلعی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی ودیگر بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اصفہان) مقصد بعثت پیغمبر ص انسانوں کو کمال اور سعادت تک پہنچانا تھا۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جشن عید مبعث سے مولانا حسن امام کا خطاب تفصیلات کے مطابق 7 فروری 2024 کی شب عید مبعث کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا۔جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جس کی سعادت مولانا حافظ اکبر علی نے حاصل کی ۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد پیغمبر اکرم ص کی شان میں نعت خوانی کے لئے برادر میرزا محمد اور برادر فرقان حیدر کو دعوت دی گئی۔اس کے بعد مولانا سید حسن امام نے طلبا کے درمیان سیرت پیغمبر اکرم و فضائل آل محمد( ص) اور علم و حکمت پر مفصل گفتگو کی ۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ یہ پیغمبر اکرم کی ذات ہے جو خود بھی نور ہے اور دوسروں کو بھی نورانی بنا دیتی ہے۔ رسول اکرم ایسی ھستی ہیں کہ جنہوں نے لوگوں کو گمراہی سے نکال کر درجہ کمال تک پہنچایا۔انہوں نے اپنی گفتگو میں حضرت لقمان حکیم کی حکمت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے انسان بڑے مقام و منزلت تک پہنچ سکتا ہے۔ 1- گفتگو میں صداقت اور سچائی۔ 2- امانت کی ادائیگی۔3- جس چیز کا تعلق نہیں اسے چھوڑنا۔ 4- آنکھ پر قابو رکھنا اور غیر محرم کو نہ دیکھنا۔ 5- زبان کی حفاظت کرنا۔6- حلال کھانا۔اس کے بعد انہوں دعائیہ کلمات سے اپنی گفتگو کا اختتام کیا۔ اس کے بعد حاضرین کے لئے دسترخوان بچھایا گیا۔یاد رہے نظامت کے فرائض برادر مرتضیٰ نے انجام دئیے۔
وحدت نیوز(لاہور)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ NA-128لاہور جناب سلیمان اکرم راجہ کی اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد ۔
صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید آغا حسین شاہ زیدی نے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلیمان اکرم راجہ اور ان کے ہمراہ وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا ۔
سلیمان اکرم راجہ نے مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاشرے میں وحدت اور انصاف قائم ہو جائے تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔ اس وقت ہمیں کوئی نہیں توڑ سکتا ۔ عمران خان صاحب اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سوچ میں بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے ۔
سلیمان اکرم راجہ نے مزید کہا ۔ دونوں رہنماؤں نے سوچ سمجھ کر معاہدہ کیا ۔ اور یہ ایک تاریخی معاہدہ تھا ۔ ہماری پارٹی پر مشکل وقت آیا مگر ہم نے دیکھا کہ علامہ صاحب نے پریس کلب اسلام آباد میں ببانگ دہل کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے علامہ صاحب نے کہا کہ آج پی ٹی آئی مشکلات میں ہے لیکن ہم ان کا ساتھ دیں گے ہم وفادار ہیں کوئی غدار نہیں ۔ یقین جانیئے جب بھی میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی گفتکو سنتا ہوں اس میں سچ اور حق ہی نظر آتا ہے ۔ علامہ صاحب واقعا"ایک قومی لیڈر ہیں مجھے خوشی ہے آج میں اپنے بھائیوں کے ساتھ لاہور میں علامہ صاحب کے آفس میں موجود ہوں ۔آپ لوگوں کا ہماری گردن پر احسان ہے ۔ ہم جتنا بھی چاہیئں اسے اتار نہیں سکتے ۔
آغا سید حسین شاہ زیدی صاحب کی صوبائی اور ضلعی ٹیم سے ملکر مجھے اتنی اپنائیت ملی کہ ہمیں ایسا محسوس ہوا جیسے میں مجلس وحدت کے صوبائی سیکریٹریٹ نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے کسی مرکز میں آیا ہوں ۔
آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ حلقہ 128 میں ہم پورا زور لگائیں گے کہ ہماری کمیونٹی کے ووٹ آپ کوہی کاسٹ ہوں ۔ ہماری ٹیمیں حلقے میں فعال ہوچکی ہیں اور دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔ ہماری ضلعی ٹیم جناب نجم عباس خان کی سربراہی میں پوری طرح فعال ہوچکی ہے اسی طرح صوبائی ممبران پورے پنجاب میں نگرانی کررہے ہیں ۔ ہمارے صوبائی صدر آج سیالکوٹ کے وزٹ پر گئے ہیں اسی طرح دیگر صوبائی ممبران بھی مختلف ضلعوں میں وزٹ پر ہیں ۔ مگر ہمیں مرکز اور صوبے سے یہی ہدایات ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حکم پر جو ہم سے ہو سکا ۔ ہم حاضر ہیں ۔
سلیمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں اپنی توقعات سے زیادہ پر اعتماد یہاں سے جارہا ہوں اور آپ نے جو مجھے عزت دی ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ آپ کی حمایت سے میں اب بالکل مطمئن ہوں ان شاءاللہ میرے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو چیت پاکستان تحریک انصاف ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان کے غیور عوام کی ہوگی ۔ ان شاءاللہ ۔
اس ملاقات میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور،جناب نجم عباس خان ،صو بائی سیکریٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی نائب صدر جناب رانا کاظم ،ضلعی جنرل سیکریٹری جناب نقی مھدی ،ضلعی سیکریٹری سیاسیات جناب حیدر حیدری ،ضلعی ٹاؤن صدر شالیمار ٹاؤن جناب رانا آصف ودیگر موجود تھے ۔
وحدت نیوز(مری)صدر مجلس و حدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا بھمروٹ سیداں مری کا وزٹ جہاں انہوں نے جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی اور خطاب فرمایا اس کے بعد انہوں نے مری کی مجلس وحدت مسلمین ضلع مری کی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ کی اور ضلعی کابینہ کو مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی منشور اور مرکز کی انتخابی پالیسی اور حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔
ضلع راولپنڈی ،مری، ضلع اٹک ،ضلع جہلم اور چکوال میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف کے جو کینڈیڈیٹس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کی نہ صرف حمایت کر رہی ہے بلکہ ان کی بھرپور کیمپین جاری رکھے ہوئے ہے ،صوبائی صدر نے واضح کیا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو معاہدہ کر رکھا ہے جس کی بنا پر ہم انشاءاللہ اٹھ فروری کے الیکشن کو جیت کر دکھائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وعدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار 8 فروری کے دن ضرور کامیاب ہوں گے ۔ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد ) این اے 16ایبٹ آباد سے مجلس وحدت مسلمین کی نامزد امیدوار سیدہ زینب کاظمی تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کے حق میں دستبردار ہو گئیںایبٹ آباد گاوں کریکی میں فیصل خان جدوں کی رہائیش گاہ پر عوامی جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹکل کونسل ممبر علامہ وحید عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مرکزی قیادت کی پالیسی اور حکم کے مطابق این اے 16 ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور الیکشن میں ان کی مکمل حمایت اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھرپور حصے لیں گے۔
سیدہ زینب کاظمی حلقہ این اے 16 سے مجلس وحدت مسلمین کی نامزد امیدار تھیں اوربھر پور انداز میں الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے تھیں ۔ضلع ایبٹ آباد کی سید برادریوں کی جانب سے انہیں زبردست حمایت حاصل تھی . جلسے میں عوام کی کثیر تعداد ،علاقہ عمائدین سمیت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم سید شجر علی کاظمی سمیت دیگر کابینہ کے اراکین موجود تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمد اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان مدنی حلقہ پی پی 147 اندرون شہر کی اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ محمد خان مدنی نے کہا کہ اندرون شہر لاہور میں امیدواروں کو مجلس وحدت کے کارکنان کی حمایت چاہیئے ۔ تاکہ وہ الکشن جیت سکیں ۔ محمد خان مدنی کا کہنا تھا اندرون شہر لاہور میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کے پیرو کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد رہتی ہے ۔ لہذا میں آج یہاں آپ کی حمایت لینے آیا ہوں ۔ میں یقین دلاتا ہوں اور یہ میرا وعدہ کہ الیکشن جیتنے کے بعد میں اندروں شہر کے مسائل پر توجہ دونگا ۔ ان شاءاللہ ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے محمد خان مدنی امیدوار حلقہ پی پی 147 کو صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب تشریف لانے پر خوش آمدید کے بعد کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب آج تک عمران کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر وفا نبھا رہے ہیں ۔ ہم جو بات کرتے ہیں اسے نبھانا بھی جانتے ہیں ۔ ہم نے جس کا ساتھ دیا پھر آخر تک اس کے ساتھ رہے ۔ میں اپنی پوری صوبائی اور ضلعی معزز ممبران کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں ۔ یہی ہمارے قائد کا حکم بھی ہے ۔ یہ الیکشن ہم نے پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملکر جیتنا ہے ان شاءاللہ ۔
ملاقات میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب آغا سید حسین زیدی پولیٹیکل سیکریٹری صوبہ پنجاب ،جناب تصور علی مھدی مرکزی صدر وحدت یوتھ ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب آفتاب ہاشمی ضلعی نائب مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،برکت علی اور اعجاز حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار میاں اویس انجم صاحب ، ملک کرامت کھوکھر صاحب ، ملک ظہیر عباس کھوکھر صاحب ،جناب لطیف کھوسہ صاحب ،جناب وسیم قادر صاحب ،جناب برگیڈیئر راحت امان اللہ صاحب ،جناب ابوذر مقصود چدھڑ صاحب اور آج جناب محمد خان مدنی نے اپنی حمایت کے لئے باقاعدہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے حمایت طلب کی ہے ۔
اس کے علاؤہ پورے صوبہ پنجاب میں سوائے تکفیریوں کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کارنرز میٹنگ جاری ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے مسئولین پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ ملکر 8 فروری کے الیکشن کی کیمپین جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(جہلم)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا مجلس وحدت کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ ضلع جہلم کا وزٹ ۔ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم جناب ملک دلدار حسین علوی کی دعوت پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب اپنے وقت کے ہمراہ جہلم پہنچے جہاں ۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ مختلف کارنرز میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب ملک اقرار حسین صدر مرکزی عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین اورجناب علامہ تصور علی مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ،صوبائی صدر نے ضلعی صدر جناب ملک دلدار حسین علوی اور ان کی ضلعی کابینہ کے ساتھ بھی میٹنگز اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی انتخابی پالیسی اور حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔
وحدت نیوز(مری)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع مری کا وزٹ ۔ ضلعی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع مری جناب سید حیدر شاہ نقوی کی دعوت پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ مری بھمروٹ سیداں پہنچے جہاں پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں انتخابی پالیسی سے جو مرکز نے دی ہے اس سے آگاہ کیا اس کے بعد صوبائی صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ دربار بابا لال شاہ پہ حاضری دی اور ان کے پوتے کے انتقال پر ان کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت پیش کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کروائی۔ ضلع راولپنڈی کی ضلعی کابینہ کے معزز اراکین بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین نے ضلع شرقی کے مزید چار حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسجد وحدت مُسلمین چشتی نگر میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مُسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا،اس موقع پر چشتی نگر کے عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔
ایم ڈبلیوایم نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ NA-236 سے نامزد اُمیدوار عالمگیر خان ، PS-99 سے نامزد اُمیدوار زین پرویز، PS-100 سے نامزد اُمیدوار محمد طحہ اور PS-101 سے نامزد اُمیدوار آغا ارسلان خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے نامزد اُمیدواروں نے اعتماد کے بھرپور اظہار پر مجلس وحدت مُسلمین کی قیادت اور اہلیان چشتی نگر کا تہہ دل سے شُکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ محترمہ سلیم بی بی کی مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ کے رہنماؤں کے ساتھ کارنر میٹنگ ۔محترمہ سلیم بی بی امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر محمد عباس سقفی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کے ساتھ کارنر میٹنگ ۔ محترمہ سلیم بی بی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھوانہ میں باقاعدہ مجلس وحدت مسلمین کا تحصیل سیٹ اپ موجود ہے ۔جس کے تحصیل صدر جناب علامہ محمد عباس سقفی ہیں ۔ مجھے ان سے اور انکی پوری ٹیم سے ملکر بہت خوشی ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین نے ہمیشہ حق بات کہی ہے اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ ہماری کوشش اور جدوجہد پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہے ۔ مین آج محمد عباس صاحب کی گفتگو سن کر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ہم سب کا مقصد ایک آزاد اور روشن پاکستان ہے جس کے لئے ہم تگ ودو کر رہے ہیں ۔ کاش ہمارے ملک میں دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جیسی سوچ کے مالک ہوتے ۔ ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا کٹھن ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔
علامہ ڈاکٹر محمد عباس سقفی نے کہا کہ ہمارے قائد وحدت کا حکم ہے کہ ہم اپنے اپنے حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا ساتھ دیں ۔ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ،داخلی خودمختاری ،آزاد فیصلہ سازی کی خاطر ہم نے ملکر چلنا ہے ۔ اور ہمارے دشمن اسی سے گھبرا رہے ہیں ۔ ان شاءاللہ 8 فروری پاکستان کی فتح ہوگی اور ملت غیور پاکستان کامیاب ہوگی ۔ اس کارنر میٹنگ کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھوانہ یونٹ ضلع چنیوٹ نے کیا تھا ۔