The Latest

وحدت نیوز (گلگت) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرکاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی مالی پوزیشن بہت خراب ہے، اس کے پاس ڈسپرین خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، اتنے بڑے معاشی حالات کے باوجود دس اسپیشل کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کی تیاریاں ہو رہی ہیں یہ محض چہیتوں کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں ہے، تقرریاں غلطی ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ مالی وسائل کی کمی کے پیش نظر بڑی تعداد میں کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے ورنہ بڑا ردعمل آئے گا۔ عوام اس دفعہ حکومت کو چھوڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں کاظم میثم نے کہا کہ ہم کوئی منفی سیاست نہیں کرتے حکومت وہ کام کرے جو عوام کے مفاد میں ہے۔ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے۔ چند ہفتہ قبل مالی پوزیشن خراب ہونے کا بہانہ بنا کر حکومت نے گندم کی قیمت بڑھائی تھی اور لوگوں کو 35 دن سڑکوں پر دھرنے دینا پڑے پھر حکومت گندم کی اضافی قیمت واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔ آج وہ دس اسپشل کوارڈینیٹرز کی تقرری کی تیاری کر رہی ہے، اس طرح وہ علاقے میں ایک نئے بحران کو جنم دینا چاہتی ہے، علاقہ کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، دس سپیشل کوآرڈینیٹرز کی تقرری علاقے کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین، مفسر قرآن، محسن ملت حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی کے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان " محسن ملت بین الاقوامی تعلیمی سیمینار" کا انعقاد الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔ سیمینار میں ملک اور بیرون ملک سے متعدد شخصیات اور ماہرین نے شرکت کیئے اور محسن ملت کی علمی کاوشوں کو سراہا گیا۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ محسن ملت نے پورے پاکستان بالعموم اور بلتستان بلخصوص جو علمی خدمات سرانجام دیں ہیں اور جو علمی نقش مرتب کیے ہیں وہ بے مثال اور بے نظیر ہیں۔ آپ کی شخصیت کے مختلف نورانی پہلو ہیں صرف تعلیمی پہلو کو ہی دیکھ لیں تو ایک بحر بیکراں ہے۔ انکی شخصیت کا موازنہ برصغیر کی کسی شخصیت سے کرنا مناسب نہیں کیونکہ انکی قد کاٹھ کا ہم سر پاک و ہند میں نہیں ملے گا، جنہوں نے ذاتی حیثیت سے اتنی اہم اور بنیادی تعلیمی جدوجہد کی ہو جو ثمر آور بھی ثابت ہوا ہو۔ انکی خدمات میں کامیابی کی بنیاد اور راز خلوص نیت اور منزل کی تفہیم تھی۔ انکے نزدیک صرف تعلیم عام کرنا ہدف اور مقصد نہیں تھا بلکہ تعلیم کے ذریعے معاشرہ کو قرآنی بنانا تھا۔

 انکی تعلیم سے تربیت کا پہلو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا سکتا۔ وہ ہر نظام کا حتمی نتیجہ تہذیب نفس دیکھنا چاہتے تھے۔ لوگ بلتستان میں انکی تعلیمی خدمات کو عمارتوں یا پروجیکٹس اور ڈگریوں میں گنتے ہیں ٹھیک ہے یہ بھی ایک کامیابی ضرور ہے لیکن بلتستان میں ان کی کامیابی یہ ہے کہ جس دور میں مروجہ تعلیمی نظام بلخصوص فی میل ایجوکیشن کو سراہا نہیں جاتا تھا اور معیوب سمجھا جاتا تھا اس دور میں مروجہ تعلیم کو دینی سہارا دیکر پورے بلتستان میں تعلیمی ٹرینڈ کو تبدیل کر دیا۔

 آج پورے گلگت بلتستان میں جو تعلیمی شعور کا دور دورہ ہے اس میں قبلہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو فراموش ہرگز نہیں کیا جاسکتا۔ بظاہر وہ رحلت فرما گئے لیکن انہوں نے پوری قوم کے شعور کو زندہ کر دیا ہے۔ آج ہماری قوم کی کامیابی و کامرانی بھی تعلیمی میدان میں کامیابی پر منتج ہے۔ انہوں نے جتنے تعلیمی ادارے قائم کیے انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعلیم برائے تعلیم نہیں بلکہ تعلیم برائے تربیت و تہذیب نفس کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے قبلہ مرحوم کے مشن کو کامیابی سے ہم کنار کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شب برات اور ولادت باسعادت امام مہدی آخر الزمان ؑ کے پرمسرت موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہےکہ تمام محبان اہل ابیت اطہار علیہم السلام کو امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کا یوم ولادت مبارک ہو۔ شب برات کی یہ مبارک ساعتیں مناجات و دعاؤں کے لیے مخصوص ہیں۔

 پوری دنیا کے مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ  ‎#غزہ کے مظلوموں، مقامات مقدسہ کی حفاظت ، وطن عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام٫ بیرونی سازشوں سے نجات، بے گناہ اسیروں و جبری گمشدگان کی رہائی اور استعماری طاقتوں کے آلہ کاروں کے چنگل سے اس ملک کی آزادی کو اپنی دعاؤں کا حصہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ مادر وطن کو ہمیشہ سربلند رکھیں اور اس کے دشمنوں کو نابود کریں۔الہی آمین

وحدت نیوز(لاہور )مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کی رانا ماجد سابقہ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے بھائی رانا غضنفر علی مرحوم کی مجلس ترحیم اور رسم قل میں شرکت ۔

مانگا منڈی لاہور میں سابقہ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین رانا ماجد کے بڑے بھائی مرحوم رانا غضنفر علی کی مجلس ترحیم و قل خوانی میں جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ناصر عباس شیرازی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت صوبہ پنجاب لاہور نے رانا ماجد سابقہ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے بڑے بھائی رانا غضنفر علی مرحوم کی رسم  قل اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم  میں شرکت کی اور رانا ماجد کے عزیز اقارب اور انکی فیملی سے تعزیت پیش کی ۔

مرحوم کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعائے خیر کرائی گئی مرحوم رانا غضنفر علی کی رسم قل ومجلس ترحیم میں علاقے سماجی ،سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(لاہور) پندرہ شعبان روز ولادت با سعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نجات دہندہ عالم بشریت حجت خدا، مھدی برحق امام عصر علیہ الصلواۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر اہلبیت اطہار علیہم السلام  و کل عالم انسانیت کو دلی طور پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ عج وہ متفق علیہ ہستی ہیں جن کو تمام اسلامی فرقے تسلیم کرتے ہوۓ آپؑ کے ظہور پر اعتقاد رکھتے ہیں دنیا سے ظلم و ستم ، فساد و تباہی کے خاتمے اور عدل و انصاف مہر و محبت کی فضا قائم ہونے کے سلسلے میں آپؑ کی ذات سے لو لگاتے ہوئے تمام مکاتب فکر اپنے طور پر آپؑ کی آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا مھدی موعود عج عدل الہی کی بنا پر  عالمی حکومت قائم کریں گے آپ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی۔امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔

انہوں نے مذید کہا کہ شب نیمہ شعبان کی عبادات و مناجات میں ہماری سب سے اہم دعا تعجیل ظہور امام زمانہ عج کی ہونی چاہیے کیونکہ آپ عج کے ظہور اور قیام کے ذریعے ہی محرومی ناکامی اور بے چارگی کے راستے بند ہوجائینگے مستکبرین کا تختہ الٹ جائے گا اور مستضعفین اور محروم غالب آجائینگے  اور پوری کائنات کے اندر صرف اور صرف توحید کا پرچم سر بلند نظر آے گا ۔ان شاء اللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد) ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اور MWM کے حمایت یافتہ امیدوار PP 291 فہیم سعید چنگوانی کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد۔

 صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،مسئول آفس ارشاد حسین بنگش ،ضلعی صدر اسلام آباد اسد عباس چیمہ و دیگر اراکین سے ملاقات کی الیکشن میں حلقہ پی پی 291 پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر ضلعی رہنما مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان زوار جہانزیب مہدوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس میں مجلس علمائے امامیہ کی ایگزیکٹیو باڈی کا سہ ماہی اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں علمائے امامیہ کی ایگزیکٹیو باڈی کے معزز اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ اس کے بعد جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ چوھدری ضیغم عباس نے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی ۔

جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے نہایت ہی خوبصورت گفتگو فرمائی ۔

انہوں نے عصر غیبت میں علماء کی ذمہ داریاں اور خصوصیات بیان کیں جنہیں شرکاء اجلاس نے بہت سراہا ۔اجلاس کے آخری مقرر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین تھے ۔جنہوں نے خطبہ صدارت دیا ۔

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورہ شام کے دوران حرم مطہر حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے جوار میں دفتر رہبر انقلاب اسلامی مرجع عالی قدر شیعان جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے منعقدہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخرالزماں عج میں خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کی مقام معظم رہبری کے شام میں موجود نمائندہ حجتہ الاسلام علامہ شیخ حمید رضا صفار ھرندی سے بھی ملاقات ہوئی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد علیہم السلام سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ اہل سنت علماء کرام اور مشائخ عظام کو ناصبی فتنے کی گمراہی سے عوام کو بچانے کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں فضائل اہل بیت علیہم السلام سے عوام اہل سنت کو آگاہ کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں مرحوم سید علی رضا شاہ کے ایصالِ ثواب کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ناصبی فتنہ دشمنان اہل بیت کو جان بوجھ کر معتبر اور مستند بنا رہا ہے، تاکہ امت مسلمہ کو آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت اور تعلیمات سے دور کر سکے۔ یزید پلید کے وکیل صفائی بن کر اموی فکر کی ترویج کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہر دور کے محب اہل بیت علماء اہل سنت اور پیران طریقت نے آل رسول سے اپنی محبت و مودت کا اظہار کیا ہے۔ علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ عوام میں حضرت امام زمانہ مہدی آخر الزماں علیہ السلام کی معرفت عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہر باضمیر انسان غم زدہ ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کو شیطان بزرگ امریکہ مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجلس عزا سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حکومت اجتماعی شادیوں کے انعقاد میں تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں احساس انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعی شادی تقریب میں انجینیئر سید آل محمد جعفری، آقا نقی ہاشمی ،جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما سردار رفیق احمد بھٹی ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا رستم علی نورانی ،علامہ سید سجاد حسین رضوی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفر آباد میر سبز علی خان عمرانی، اورنگزیب خان جمالی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید قادر شاہ، احساس انسانیت فاونڈیشن کے چیرمین ظفر علی گولہ و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح وہ مبارک اور مقدس بندھن ہے جس کے ذریعے قابل احترام رشتے وجود میں آتے ہیں۔ انہوں نے بیوی شوہر اور ماں باپ کے رشتے کی مثالیں دیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار بے حیائی، فحاشی اور عریانی کی ترویج کے ذریعے نکاح اور خاندانی نظام پر حملہ آور ہے۔ جہیز کا اہتمام کرکے نکاح کے ذریعے لوگوں کے گھر بسانا عظيم عبادت ہے۔ معاشرے کے اہل خیر کو اجتماعی شادیوں کے مبارک کام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہل جہنم کی اکثریت غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہوگی، جبکہ شادی شدہ کی ایک رکعت نماز ستر رکعت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اجتماعی شادی کے پروگراموں میں تعاون کرے۔ کیونکہ روز افزوں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور افلاس کے باعث غریب طبقے کے لئے جہیز کا انتظام کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ غریب والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں یا مقروض ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم بشریت کو ظلم و ستم سے نجات دینے والی ہستی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر اجتماعی شادیوں کا اہتمام خوش آئند ہے۔ قرآن کریم اور آسمانی کتابوں تورات اور زبور کا وعدہ ہے کہ عبد صالح حضرت امام مہدی علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا دنیا پر خدا کا نظام نافذ کریں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے پوری دنیا کو اس نجات دہندہ کے استقبال کی تیاری کرنی چاہیے۔

Page 83 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree