وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے 15 رجب المرجب بروز ہفتہ کو چودھری ھاؤس میں اجتماعی طور پر اعمالِ ام داؤد ادا کیے گئے۔ اعمالِ کی ابتداء میں محترمہ شازیہ بتول نے اعمال ام داؤد کی فضیلت بیان کی اس کے بعد محترمہ عقیلہ بتول نے باجماعت نماز ادا کروائی بعد از نماز محترمہ عمبرین رضا نے بمناسبت شھادت بیبی زینب سلام اللہ علیھا مصائب پڑھے۔ محترمہ عقیلہ بتول نے اپنی مصروفیات کے باوجود خواہران کی دعوت کو قبول کر کہ خصوصی طور پر شرکت کی اور خواہران وحدت سکھر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمدخان کیجانب سے جامع مسجدعلیؑ سے تیرہ رجب المرجب کے سلسلے میں جشن مولودکعبہ ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری نے کی جشن مولود کعبہ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجدعلیؑ پہ اختتام پذیر ہوئی دؤران ریلی سید محمد علی شاہ و فرزندان کیجانب سے حضرت علی ابن ابیطالبؑ کی ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں سید علامہ احمد اقبال رضوی نے کیک کاٹا دوسری جانب جامع مسجدعلیؑ کے رضاکاران فراز(شیعہ) علی رضا اور زاھد بھرانی کیجانب سے کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی جس میں بھی سید علامہ احمد اقبال رضوی نے کیک کاٹا ،ریلی میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی بعداز ریلی مرکزی جامع مسجدعلیؑ میں جشن میلاد منعقد کیا گیا جشن میلاد سے سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔جشن مولود کعبہ ریلی وجشن میلاد کے انعقاد میں مقامی مومنین نے بھرپور تعاون کیا ،جشن مولود کعبہ ریلی میں امامیہ اسکائوٹس نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئے ساتھ ہی پولیس انتظامیہ روایتی انداز اپناتے ہوئے ریلی کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی اور بھرپور تعاون کیا جو کہ قابل تعریف و قابل ستائش ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے ولادت باسعادت مولائے متقیان امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر پنجاب سیکریٹریٹ میں جشن اور تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی برادر نجم خان سمیت ضلع لاہور کے ممبران، یونٹس و ٹاؤن سیکریٹریز نے شرکت کی.ولایت علی سے سرشار اس تنظیمی نشست سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا فضائلِ امیرالمؤمنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام بیان کیے جبکہ نشست کے دوسرے مرحلے میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سال 2018 الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کارکنان کو مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، دوسری جانب عزاداری سید شہداء مولا امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے پنجاب بھر میں موجود مسائل بالخصوص محرم الحرام میں پیش آنے والے مسائل اور ان مسائل کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی.سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا، تبرک کا اہتمام برادر حسنین ناصر برادر نجم خان اور برادر حسین زیدی کی جانب سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مدرسہ ام ابیھا و تعلیم بالغاں سکول میںمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ جشن مولود کعبہ سے مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی صاحبہ نے خطاب کیا، انہوں نے امام علیؑ کے نہج البلاغہ میں موجود کلمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہادنیا میں دو طرح کے عمل کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ایک وہ ہے جو دنیا میں دنیا ہی کے لئے کام کرتا ہے اوراسے دنیا نے آخرت سے غافل بنادیا ہے وہ اپنے بعد والوں کے فقر سے خوفزدہ رہتا ہے اور اپنے بارے میں بالکل مطمئن رہتا ہے ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری زندگی دوسروں کے فائدہ کے لئے فنا کر دیتا ہےاور ایک شخص وہ ہوتا ہے جو دنیا میں اس کے بعد کے لئے عمل کرتا ہے اوراسے دنیا بغیر عمل کے مل جاتی ہے۔وہ دنیا و آخرت دونوں کو پالیتا ہے اوردونوں گھروں کامالک ہو جاتا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سر خرو ہوجاتا ہے اور کسی بھی حاجت کاسوال کرتا ہ تو پروردگار اسے پورا کردیتا ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے جامعہ مسجد امامیہ سکردومیں جشن مولود کعبہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور کمشنر نے ٹھیکیداروں کو پال رکھا ہے، چیف انجنیٸر عوام کے پیسوں سے احکامات دیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے، عوام کو مساٸل کا سامنا مگر محکموں میں نااہل افسر کام نہیں کر رہے،جو جو منصوبے خراب ہورہے ہیں وہ افسروں اور ٹھیکیداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، ٹھیکیدار اور ان کے ناقص کام کو منظور کرنے والے افسر ان نا اہلیوں کے ذمہ دار ہیں، ہم ان سے جواب طلب کرتے ہیں،عوام ان افسروں اور ٹھیکیداروں کے گریبان پکڑ سکتے ہیں،ہم حق کی بات کرتے رہیں گے،بچہ بچہ ان نا اہلیوں کیخلاف کھڑے ہونے کیلٸے آمادہ ہیں،کام کرو ہمیں تنگ مت کرو۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدکی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان سے انصاف ہاؤس میں ملاقات، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرحسینی، میر تقی ظفر،عارف رضا زیدی اور پی ٹی آئی کے دیگررہنمابھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل ، کراچی پیکج کمیٹی میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکزکی طرزپر کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔