وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں سہ روزہ دینی تربیتی سمر کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اب تک چھ یونٹس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اسی سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کی دینی واخلاقی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے بھاٹی گیٹ یونٹ میں تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مختلف بنیادی اسلامی تعلیمات ، معرفت امام زمانہ عج ، قرآنی آیات و احادیث بچوں کو حفظ کرانا اور دیگر اخلاقی موضوعات پر دروس دیے گئے۔

 ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے اس موقع پر درس و تدریس کے حوالے سے بھرپور خدمات انجام دیں بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کیمپ میں شرکت کی۔کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دینی ماحول کے زیر اثر بچوں کی مستحکم اور منفرد شناخت ابھر کر سامنے آتی ہےاور وہ معاشرے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔جو کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے محترمہ حنا تقوی نے یونٹ اراکین کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین نظم و ضبط پر سراہا۔

 

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے خواتین کیلئےہنر سیکھنے اور روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے نعمت کالونی یونٹ فیصل آباد میں سلائی سینٹر کا آغاز کیا گیا اور سلائ یمشینوں کے ساتھ باقی سامان بھی مہیا کیا گیا ۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے آنا چاہیئے ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ حصہ لینے پر ہے تعلیم یافتہ اور با ھنر خواتین نہ صرف اپنے خاندان اور گھر کے لیے بلکہ ملکی ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے ۔لاپرواہی کامرتکب ریلوےعملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خدا تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ازجلد صحت کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سکردو میں مدرسہ خیرالنساء کی طالبات سے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے خواتین کا کردار ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاست کے میدان میں عملی اور مضبوط کردار ادا کرنے کے لیے ہمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا دست و بازو بننا ہے اور اس الہی پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی سیاست میں اہم رول ادا کرنا ہے۔

علاوہ ازیں جامعہ خیرالنساء کی جانب سے بھرپور آمادگی پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا اور محترمہ ریحانہ بتول نے یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ نسرین فاطمہ نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کا امام بارگاہ موسیٰ کاظم ع میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 25 گاؤں کے یونٹس سیکرٹری جنرلز صاحبان نے شرکت کی جن کے علاوہ بزرگ عالم دین علامہ صفدر حُسین صفدری اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی مہمان خُصوصی تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک نعت و قصیدہ سے ہوا جس کے بعد مولانا اسد عباس نے اجلاس کی مکمل تفصیلات اور ایجنڈا پیش کیا جس کے بعد سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مولانا مظہر عباس ہادی صاحب نے اپنی تین سالہ کارکردگی بیان کی اور اپنی مُدت کے اختتام پے استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد نئے انتخابات کا مرحلہ شروع ہوا ۔

الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ صفدرحُسین صفدری صاحب نے سنبھالے الیکشن میں تین امیدواروں میں سخت مقابلے کے بعد معزز و مُحترم سابقہ ریٹائرڈ ڈی۔ ایس۔ پی ملک قمر عباس صاحب ہیلاں والے کامیاب ٹھرے جن کی کامیابی پے ہال لبیک یا حُسین کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

نئے ضلعی سیکرٹری جنرل ملک قمر عباس صاحب سے صوبائی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف لیا جس کے بعد پہلے خطاب میں ملک قمر عباس صاحب نے شرکاء کنونشن اورایم ڈبلیو ایم کے ورکرز کو یقین دھانی کروائی کہ انشاء اللہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے جماعت کو مضبوط کرونگا اور اس پلیٹ فارم سے ملک و ملت کی سربلندی اور استحکام کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عزاداری مظلومِ کربلا میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جاے گا ۔ہم امن کے داعی ہیں انشاء اللہ تمام مسالک کے ساتھ مل جُل کر اتحاد و وحدت کی مثال قائم کرینگے ۔جس کے بعد علامہ صفدر حُسین صفدری صاحب نے دعائے امام زمانہ ع پے محفل کے اختتام کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے بیدیاں روڈ یونٹ میں سہ روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد ۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں سہ روزہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات کو بچوں کے لیے مفید و با مقصد بنانے ، قرآن و سنت کی تعلیمات اور دین کی بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے بیدیاں روڈ یونٹ میں تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔اسلامی تعلیمات،حفظ قرآنی آیات واحادیث،معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر موضوعات پر دروس کا انعقاد کیا گیا۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔سو سے زائد بچوں نے سمر کلاسز میں شرکت کی۔

محترمہ حنا تقوی نےسمر کیمپ کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد  بچوں کی دینی تربیت اور اذھان کو قرآنی و دینی تعلیمات سے منور کرنا ہے جو کہ ساری عمر پھر بچے کے ذہن میں نقش رہتی ہیں اور اثر رکھتی ہیں ۔

بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین بیدیاں روڈ یونٹ لاھور کو بہترین انتظامات کرنے  اور عمدہ کاوشوں پر سراہا۔

Page 39 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree