Print this page

مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی لبیک یا زینبؑ ریلی میں شرکت

30 جنوری 2025

وحدت نیوز(شکارپور) شہداء شکارپور کی دسویں برسی میں شرکت کے لیے ڈکھن سے شکارپور کی طرف پیدل لبیک یا زینب س ریلی نکالی گئی،لبیک یا زینب س ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین صدر نوید علی شاہ، ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان جتوئی، سعید احمد خروس، مستنصر مہدی ابڑو، یاسر عباس ابڑو سمیت دیگر ذمہ داران نے کی۔

 لبیک یا زینب س ریلی میں وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدرمولانا راجا مصطفیٰ حیدر کی آمدر،یلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے بھی شرکت کی۔ لبیک یا زینب س ریلی کے شرکاء 30 جنوری کو شکارپور کے مرکزی جلسہ گاہ میں شرکت کریں گے شہداء شکارپور کی برسی پر مرکزی عظمت شہداء کانفرنس سے ملک بھر کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree