Print this page

عید میلاد النبی ﷺ ریلی میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے ثابت کردیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، مستنصر مہدی

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے مستونگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی(ص) ریلی پر دہشت گردی حملہ سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے سانحہ میں شہید افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree