وحدت یوتھ لاہور کےتحت جشن آزادی پر شاندار ریلی کا انعقاد، آزادی ٹرک بھی نکالا گیا

15 اگست 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا ،صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان،فیروزپور روڈ،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک،لبرٹی،حسین چوک،کیولری گراونڈ،والٹن روڈ ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا،راستے میں زندہ دلان لاہور نے بھر پور استقبال کیا،عوام کی بڑی تعداد ٹرک کے ساتھ چلتے  ملی نغموں ترانوں اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں سے لطف اندوز ہوتے رہے،لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھر پور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط قوم ہیں،دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے کے تحت اس ملک سے ختم کر کے دم لیں گے،اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جاچکے کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لے گی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی،ہم ان شہداء کے قاتلوں ،ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے ،انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگے ،ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کے لئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree