Print this page

اہل خیرکےتعاون سے ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی جانب سے بلوچستان کےپسماندہ علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

19 نومبر 2021

وحدت نیوز(جعفرآباد) موسم سرما کے آغاز میں اھل خیر کے تعاون سے سردی سے بچاؤ کے لئے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں کو گرم کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع جعفر آباد بلوچستان کے شہر تاج پور جمالی اور گوٹھ بشام خان لہر میں گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے شہر محلے اور پڑوس کے ضرورت مندوں کا خیال رکھیں سرد موسم کے آتے ہی بچوں اور بڑوں کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو دکھی انسانیت کے کام آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے باعث غریب طبقے کے لئے تین وقت کا کھانا دستیاب نہیں لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں ایسے میں معاشرے کے اھل خیر کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ وہ مسلمان نہیں جو پیٹ بھر کر کھانا کھائے جبکہ اس کا ہمسایہ بھوکا ہو ہم نے غریب طبقے اور ہمسایوں سے متعلق جو کوتاہیاں کی ہیں اس پر بارگاہ الٰہی میں معافی کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلند و بالا دعووں کے باوجود موجودہ حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ بے روزگاری مہنگائی غربت میں روز افزوں اضافہ افسوسناک ہے۔ کفایت شعاری اور سادگی کے دعویدار حکمرانوں نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں تو بیچ دیں مگر اپنے شاھانہ طرز زندگی اور اخراجات میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree