Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما وممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کا امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کے 2روزہ محسنہ اسلام حضرت خدیجتہ الکبریٰؑ کنونشن سے خطاب

22 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں 2 روزہ محسنہ اسلام حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کنونشن منعقد ہوا۔ امامیہ خواتین کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم و ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کرداراور فرائض پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاراور تربیت یافتہ بنانے کیلئے وسیع میدان خالی ہے ، دینی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز میں خواتین کو معاشرتی، سیاسی واجتماعی ذمہ دارایوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree