Print this page

8 فروری کے دن تمام باشعور خواتین گھروں سے نکلیں اور محب وطن ، اہل اورصالح امیدواروں کو کامیاب بنائیں، معصومہ نقوی

07 فروری 2024

وحدت نیوز(پاراچنار) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے اپنے دورہ پارا چنار کے دوران شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کیا جس میں انہوں نے امام ہفتم کی سیرت اور ان کی سیاسی بصیرت و مجاہدانہ کردار پر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ امام موسی کاظم علیہ سلام نے مشکل ترین حالات میں باطل اور ستمگاروں کے ظلم ستم کا سامنا کیا اور پیچیدہ ترین حالات میں بھی دین اسلام اور ھدایت کا پیغام اپنے چاہنے والوں تک پہنچایا یہ وہ عظیم کردار ہے جو آج کے جبر و استبداد کے دور میں ہماری رہنمائی کرتاھے۔

 اپنے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارا سیاسی ، معاشرتی اور آئینی فریضہ ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے صالح اور محب وطن افراد کو اسمبلیوں تک پہنچائیں۔ ان شاء اللہ تمام مومنات 8 فروری کی تاریخ میں گھروں سے نکلیں اور ایم ڈبلیوایم نامزد امیدواروں کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں ۔ مجلس کے اختتام پر شھیدہ ڈاکٹر رقیہ کی والدہ سے ملاقات کی اور شھیدہ کی روح کو فاتحہ ھدیہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree