وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے دورے میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ نشست میں شرکت کی جس میں گزشتہ چند مہینوں کی تنظیمی کارکردگی ، العصر پراجیکٹس ، تربیتی ورکشاپس اور یونٹ سازی جیسے تنظیمی امور کی تفصیلات پیش کی گئیں ، عصری تقاضوں کے پیشِ نظر خواتین کے لیے مارشل آرٹس اور اسپورٹس کے فروغ میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی عہدیدارن و کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے نصیحت کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام کے ذریعے اسلامی اصولوں اور شرائط کے ساتھ محفوظ ماحول میں جوان بیٹیوں کی روحانی و جسمانی تربیت کی جائے۔