Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

04 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض محترمہ حنا کاظمی یونٹ صدر فیصل ٹاون ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور نے انجام دیے کانفرنس میں شریک ذاکرات نے مقصد عزاداریِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی نے تحفظ عزاداری کے موضوع پر اہم نکات بیان کیے اور ذاکرات کو با مقصد و با ہدف عزاداری کے فروغ کے لیے رہنمائ فراہم کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree