Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام برسی امام خمینیؒ و مجلس ترحیم برائے شہدائے خدمت کا انعقاد

03 جون 2024

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے برسی امام خمینیؒ و مجلس ترحیم برائے شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے بانی انقلاب امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی شخصیت اور انکے عظیم اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی ، محترمہ معصومہ نقوی نے انقلاب اسلامی کے محافظ و خدمتگار شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree