Print this page

کابل کےایک تعلیمی ادارے کو خون میں نہلا کر انسان دشمن دھشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے،سیدہ معصومہ نقوی

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل کے نواح دشت برجی کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ کے تحت افغانستان میں شیعہ مسلک کو نشانہ بنایا جارہا ہے کبھی مساجد اور کبھی تعلیمی ادارے کبھی بزرگ و جوان تو کبھی معصوم بچے ان  دہشتگرانہ واقعات میں بے دردی سے شہید کر دیے گئے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اس انسانیت سوز واقعے پر ایک بار پھر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا دہشتگردوں نے افغان ہزارہ برادری کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ دشمن شیعیان امام علی علیہ سلام سے کس قدر خوفزدہ ہے جو ہمیشہ غیر مسلح نمازیوں ، معصوم بچوں اور طلباء و طالبات کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت پیش کرتے ہیں یہ شہادتیں ان شاء اللہ اپنے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree