Print this page

زہرا نقوی کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ تمام معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےقراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

24 جون 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے بردار پڑوسی ملک جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ پاکستان کے تمام معائدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ انرجی بحران شدت اختیار کر چکا ہے ایسے حالات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر عمل درآمد ناگزیر ہواہے۔

متن میں کہا گیا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کو امریکی خوف کے باعث تاخیر کا شکارنہ کیا جائے، کوئی قوم ملکی مفاد میں کسی بیرونی دباو کو قبول نہیں کرتی لہذا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاک ایران گیس لائن معاہدہ کی تکمیل سے پاکستان کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا، یہ معاہدہ وقتی تقاضوں کے مطابق تھا جس سے پاکستان کی انرجی کی ضروریات کسی حد تک پوری ہو جائیں گی ، حکمران وقت کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ پاک ایران گیس پائپ لائن کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر عوام کو انرجی بحران سے نجات دلا سکیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree