Print this page

حکومت اور علمائے کرام کو عبادت گاہوں میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کرنا ہوگا،سائرہ ابراہیم

22 جون 2022

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ، مساجد جماعت خانوں اور اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کریں  ،نوجوانوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کے لے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کے گلگت بلتستان حکومت اور دیگر اداروں کو ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام کے لیے ذہنی صحت کی ایمرجنسی نافذ کرنی ہوگی اور ان مسائل کے حل کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree