Print this page

محترمہ ریحانہ اقبال ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ فاطمہ کالونی یونٹ کی سیکرٹری جنرل نامزد

22 فروری 2022

وحدت نیوز(چنیوٹ) شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ عابدہ عرفان کی زیر سرپرستی فاطمہ کالونی رجوعہ سادات میں یونٹ تشکیل دیا گیا ۔اس موقع پر جامعہ بعثت کے مسئول تبلِیغات علامہ عقیل سیال صاحب نے خطاب کیا اور معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کیساتھ ساتھ تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔محترمہ ریحانہ اقبال کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا نشست میں علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree