Print this page

جناب زینبؑ نے بعد ازشہادت امام حسینؑ پیغام حق اور مقصد کربلا کو دنیا تک پہنچایا، محترمہ چمن بی بی

05 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اٹک) بی بی زینب ع ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد پیام حق دنیا تک پہنچایا اور شہادت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد بیان کیا ۔محترمہ چمن بی بی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت زینب ع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہم خواتین کو کردار زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ امام وقت کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کی جاسکے،مجلسِ کے آخر میں تابوت بی بی زینب ع بھی برآمد کروایا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree