Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے جلوس عاشورا بہاولنگر پر حملےکےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

23 اگست 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل ورکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

قرار داد کےمتن میں لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمنوں کے عزائم سے اچھی طرح باخبر ہے۔یہ ایوان بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree