Print this page

چیف سٹریٹیجی آفیسر شزدے فروٹس پاکستان لمیٹڈ مسٹر سلیمان انور کی ایم ڈبلیوایم کی رکن جی بی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی سے ملاقات

21 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیف سٹریٹیجی آفیسر شزدے فروٹس پاکستان لمیٹڈ مسٹر سلیمان انور کی ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی سے ملاقات۔ملاقات میں مختلف امور خصوصاً بلتستان میں ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی نے ایگری سیکٹر میں انکی خدمات کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی گلگت بلتستان کی معیشت کے پہیے کو چلانے اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہے انکی خدمات لائق تحسین اور قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگری بزنس میں انکی مجموعی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزاء اور باقی دوسرے اداروں کے لئے بھی رول ماڈل ہیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے پرائیوٹ سیکٹر سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ جی بی حکومت ایسے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree