Print this page

سیدہ نساءالعالمینؑ پیکر عفت و حیا،سراپا صبر و رضا، مخدرہ عصمت و طہارت اور خواتین کیلئےبہترین نمونہ عمل ہیں، محترمہ حنا تقوی

27 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری محترمہ حنا تقوی نے گڑھی شاہو یونٹ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقد کردہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔مجلس عزا میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی اور فضائل و مصائب جناب زہرا سلام اللہ علیہا بیان کیےگئے۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی مسلم خاتون حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی کنیزی کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن اپنی عملی زندگی میں ان کی سیرت سے بہت دور نظر آتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کو ایسی بلند کردار خواتین کی ضرورت ہے جن کی جھولیوں سے سرفروشان اسلام مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ سیدہ نساءالعالمینؑ پیکر عفت و حیا،سراپا صبر و رضا، مخدرہ عصمت و طہارت اور خواتین کیلئےبہترین نمونہ عمل ہیں۔

حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کی جانب سے گیٹ آؤٹ امریکہ ریلی کا بھرپور انعقاد طاغوتی طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree