Print this page

سیکریٹری خارجہ ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی درخواست پر مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ کی کوششوں سے عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے زمینی بارڈر کھول دیا

08 ستمبر 2022

وحدت نیوز(قم) مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ جناب علامہ ڈاکٹر ھمام حمودی نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی درخواست پر عراقی وزیراعظم کے دفتر اور وزیر داخلہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی زائرین جو اس وقت شملچہ بارڈر پر موجود ہیں انہیں عراق میں انٹری کی اجازت فراہم کردی گئی ہے۔یاد رہے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت زائرین کرام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کئی دن سے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔

مجلس اعلیٰ اسلامی کے سربراہ کے خصوصی نمائندے نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید شفقت شیرازی سے رابطہ کرکے انہیں بارڈر پر پھنسے پاکستانی زائرین کے لیے بارڈر کھلنے اور دیگر پاکستانی زائرین کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ڈاکٹر ھمام حمودی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree