قم ایران میں شہید عارف حسین الحسینی اور شہید دکتر غلام محمد فخرالدین کی برسی کا پروگرام

17 اگست 2019

وحدت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم و مؤسسہ آموزشی فرہنگی شہید فخر الدین، بتعاون خانوادہ ہائے شہداء، بصیرت آرگنائزیشن، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے قم ایران میں شہید عارف حسین الحسینی اور شہید دکتر غلام محمد فخرالدین کی برسی کا پروگرام انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام آیت ا…اختری رئیس مجمع جہانی اھل البیت علیہم السلام،آیت ا…شیخ معین دقیق استاد درس خارج حوزہ علمیہ قم (از لبنان)،حجۃ الاسلام شیخ عبد اللہ دقاق استاد حوزہ علمیہ قم (از بحرین)،حجۃ الاسلام والمسلمین دکتر سید شفقت شیرازی مسئول روابط خارجہ مجلس وحدت نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطبات میں کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی علامت تھے، ان کی مستقبل جدوجہد کی وجہ سے پاکستان میں فرقہ وارنہ اور قتل عام کی سازشوں کو ناکام بنایا اور عالمی سامراج امریکہ کو بینقاب کر کے امت مسلمہ کو واضع کیا کہ وہ عالم انسانیت کا دشمن ہے، شہید عارف حسینی استکبار کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے عملی کردار سے انہیں شکست دی، ہمیں شہید کی فکر کو آگے بڑ ھانے کی ذمہ داری ہے جس سے ہم منہ نہیں موڑ سکتے۔مقررین نے کہا کہ باقاعدہ سازش کے تحت شیخ غلام محمد فخرالدین سمیت دنیائے اسلام کے قیمتی افراد کو شہید کردیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree