Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت مظفرآباد میں حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس کا انعقاد، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت اور خطاب

05 فروری 2022

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین زاد کشمیر کے زیرِ اہتمام حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس کا انعقاد،کانفرس  بلدیہ حال میں منعقد کی گئی۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کانفرنس میں مہمان خصوصی شاہ غلام قادر چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر،علامہ اقبال بہشتی،علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی،علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، مولانا احمد علی سعیدی،مولانا معصوم علی سبزواری،سابق وزیر حکومت رہنما ن لیگ سید مرتضی علی گیلانی،صدر لیبر  ونگ پیپلز پارٹی سید شجاعت علی کاظمی،سابق امیدوار اسمبلی تصور عباس موسوی،امین بٹ،زوار نقوی صاحب، نمبردار کرامت سبزوارری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے، ڈاکٹر علامہ یاسر عباس سبزواری نے خطاب کرتے ہوئےکہا پوری امت مسلمہ کو کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے،انسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالی عالمی تنظیموں کو اس ناروا سلوک کا سخت نوٹس لینا چاہیے، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو سراسر کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہے اور  اور براہ راست ظالم کی حمایت ہے۔

اس کے علاوہ مقررین نے کا کہنا تھا کے کشمیری کبھی اپنے حق کو لیے بغیر کبھی خاموش نہیں ہونگے،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل،او آئی سی،سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل ہونا چاہیے بصورت دیگر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناگزیر ہے،کشمیری آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری عوام بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور مقصد کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree