Print this page

ایم ڈبلیوایم کی توسیع تنظیم کیلئے ملکر کام کریں گے اور اس ثمردار الہیٰ شجر کی مضبوطی کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، سید حمید نقوی

30 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کی ریاستی کابینہ کا قائم مقام سیکرٹری جنرل سید حمید حسین نقوی کی زیر صدارت اجلاس ، اجلاس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی صاحب ، ناصر نقوی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے آمدہ اجلاس کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا ، علامہ تصور نقوی صاحب کی صحت یابی کے عنوان پرقائد وحدت کا بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

 اجلاس میں سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی ، سیکرٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی ، سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی و سیکرٹری ایمپلائز ونگ سید ممتاز نقوی و دیگر نے شرکت کی۔تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اور طے پایا کہ علامہ تصور نقوی صاحب کی محنت و خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، توسیع تنظیم کے لیے ملکر کام کریں گے اور اس ثمردار الہی شجر کی مضبوطی کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree